ایران کو معاہدہ کرنا ہوگا، ورنہ امریکا جلد معاملہ نمٹا دےگا، ڈونلڈٹرمپ
Web Desk
2 November 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوٹوک انداز میں خبردار کیا ہے کہ ایران کو امریکا کے ساتھ کسی معاہدے پر رضامند ہونا ہوگا، ورنہ امریکا اس معاملے کو بہت جلد اور سخت طریقے سے اپنے انجام تک پہنچا دے گا۔
غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی ممکنہ یا جاری کشمکش اور جنگ بہت جلد اپنے انجام کو پہنچ جائے گی، اور یہ معاملہ دوسرے طریقوں سے جلد نپٹا لیا جائے گا۔ صدر ٹرمپ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ خطے میں بے گناہ لوگوں کی قیمتی جانیں بچانے کی بھرپور کوشش کرنا چاہتے ہیں، تاہم ایک مرحلے پر امن کے قیام یا صورتحال کو سنبھالنے کے لیے سخت عسکری کارروائی کرنا ناگزیر ہو جاتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ واشنگتن اس معاملے پر مزید تاخیر کا متحمل نہیں ہو سکتا، لہٰذا تہران کو ہوش کے ناخن لیتے ہوئے سفارتی معاہدے کا راستہ اپنانا ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکر باردوی سرنگوں سے ٹکرا گئے: پاسداران انقلاب
2 November 2026
ممالک ایران کیخلاف نئی جنگ کی حمایت نہ کریں، امید ہے خطے کے ممالک ماضی سے سبق سیکھ چکے ہوں گے: عباس عراقچی
2 November 2026
امریکی مڈٹرم انتخابات سے قبل ڈیموکریٹک پارٹی میں اختلاف، خاتون رکنِ کانگریس نے ریپبلکن امیدوار کی حمایت کردی
1 November 2026
غزہ میں بمباری کے نتیجے میں یرغمالی بھی ہلاک ہوئے: اسرائیلی فوج کے سابق سربراہ کا اعتراف
1 November 2026
ایران کے ساتھ ممکنہ نئی جنگ کیلئے اسرائیل نے فوجی تیاریاں مکمل کرلیں، اسرائیلی اخبار
1 November 2026
افغانستان سے پاکستانی سرحدی چوکیوں پربلااشتعال فائرنگ کے جواب میں سکیورٹی فورسز کی مؤثر جوابی کارروائی
1 November 2026
حوثی ملیشیا جارحیت سے باز نہ آئی، سعودیہ میں بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملہ ناکام
1 November 2026
چین سے پارلیمانی تعاون، ادارہ جاتی روابط، تجربات کے تبادلے فروغ پا رہے: یوسف رضا گیلانی
1 November 2026