سپریم لیڈر کی آخری رسومات کے باعث ایران مذاکرات میں ایک ہفتے کا وقفہ کیا ہے، ٹرمپ
Web Desk
4 July 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ساؤتھ ڈکوٹا میں واقع تاریخی مقام ‘ماؤنٹ رشمور’ پر امریکہ کی آزادی کے 250 سال مکمل ہونے کی یادگار تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے امریکی تاریخ، عالمی کردار اور عسکری طاقت کو بھرپور انداز میں سراہا ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں دعویٰ کیا کہ امریکہ نے دنیا کی سب سے طاقتور فوج تشکیل دی اور دو عالمی جنگیں جیتیں۔
اپنے مخصوص انداز میں امریکی جغرافیے اور معیشت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے نیاگرا فالز کے گرجتے پانیوں سے لے کر ٹیکساس کے تیل کے کنوؤں، مڈویسٹ میں مکئی و گندم کے کھیتوں اور نیویارک کے مالیاتی مراکز (وال اسٹریٹ) کا ذکر کرتے ہوئے امریکی عظمت کو اجاگر کیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ دنیا کی سب سے پرانی جمہوریہ اور سب سے آزاد قوم ہے، جبکہ امریکی آئین دنیا کا سب سے مضبوط ترین دستاویز ہے۔
بین الاقوامی سفارت کاری اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ حالیہ شدید کشیدگی کے باوجود تہران (ایران) امریکہ کے ساتھ معاہدہ کرنے کے لیے شدید بے تاب ہے۔ انہوں نے ایک اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ایران کو (ریاستی) جنازے کے باعث ایک ہفتے کی خصوصی مہلت دی تھی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام نے دنیا بھر میں سب سے زیادہ فلاحی کام کیے ہیں اور عالمی سطح پر بھوک کے خاتمے اور مہلک بیماریوں کے علاج میں ہمیشہ نمایاں ترین کردار ادا کیا ہے۔
داخلی سیاست اور نظریاتی جنگ پر بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اس وقت امریکہ کے اندر کمیونزم کا خطرہ دوبارہ سر اٹھا رہا ہے، جسے انہوں نے امریکی آزادی اور بقا کے لیے ایک بڑا اور سنگین خطرہ قرار دیا۔ انہوں نے واشگاف الفاظ میں عزم ظاہر کیا کہ “امریکہ کبھی بھی ایک کمیونسٹ ریاست نہیں بنے گا”۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے آئندہ آنے والے انتخابات کے حوالے سے بھی اپنی جماعت (ریپبلکن پارٹی) کی حتمی کامیابی کا پختہ عزم ظاہر کیا۔
متعلقہ عنوانات
آزاد کشمیر میں عوام نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا: مریم نواز
16 August 2026
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 16 میں مسلم لیگ (ن)، ایل اے 15 میں پیپلز پارٹی کامیاب
16 August 2026
بھارتی فوج کی جانب سے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی حمایت، گٹھ جوڑ دوبارہ بے نقاب
16 August 2026
حزب اللہ کمانڈر کی شہادت کے بعد امریکا سے مذاکرات معطل کر دیے: باقر قالیباف
16 August 2026
تیل کی قیمتیں کم رکھنا امریکا کی پہلی ، ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا دوسری ترجیح ہے: جے ڈی وینس
15 August 2026
انڈونیشیا میں زلزلے سے جانی نقصان پر وزیراعظم کا اظہار افسوس
15 August 2026
آزاد کشمیر الیکشن: نتائج کو’’فارم 47 پلس‘‘ کے نام سے یاد رکھا جائیگا: شرجیل میمن
15 August 2026
نیویارک کی تاریخی پاکستان ڈے پریڈ 42ویں سال میں داخل، بلال سعید پہلی بار میڈیسن ایونیو پر سر بکھیریں گے
15 August 2026