LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط 9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق 12 سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، محسن نقوی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق

ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اب مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی نہیں کر سکتا: ٹرمپ

Web Desk

23 September 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا ایک بار پھر دنیا میں پہلے سے زیادہ طاقتور اور محفوظ ہو چکا ہے اور اس کا معاشی و عسکری مستقبل انتہائی روشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دورِ حکومت میں غیر قانونی تارکینِ وطن کا سلسلہ ختم کر دیا گیا ہے اور سرحدیں مکمل طور پر محفوظ کر لی گئی ہیں۔ صدر ٹرمپ نے عالمی امن کے حوالے سے اپنے کردار کا دفاع کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہوں نے دنیا میں 8 مختلف جنگیں رکوائیں۔ اس دوران انہوں نے پاک بھارت کشیدگی کا ذکر کرتے ہوئے پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کی تعریف کی اور کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اعتراف کیا کہ امریکی کوششوں سے کروڑوں لوگوں کی زندگیاں بچیں، جس پر انہوں نے پاکستانی وزیراعظم کو ایک عظٰیم اور بہترین رہنما قرار دیا۔

ایران سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ‘آپریشن مڈ نائٹ ہیمر’ کے ذریعے ایرانی ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر اسے ایٹمی صلاحیت حاصل کرنے سے روکا گیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی پابندیوں کے باعث ایران میں مہنگائی 300 فیصد تک پہنچ چکی ہے اور اس کی معیشت تباہ ہو گئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، تاہم انہیں امید ہے کہ امریکی وسط مدتی (مڈ ٹرم) انتخابات کے بعد ایران سے نیا معاہدہ ہو جائے گا۔ علاوہ ازیں، امریکی صدر نے اعلان کیا کہ روس اور یوکرین کے درمیان جلد معاہدہ طے پا جائے گا، جبکہ گرین لینڈ سے متعلق معاہدے پر دستخط کیے جا رہے ہیں تاکہ نیٹو اور یورپ کا دفاع مضبوط ہو۔ خطاب کے دوران جب ٹرمپ نے کیوبا کو ناکام ریاست قرار دیا تو کیوبا کے وفد نے اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔