امریکی صدر کی ری پبلکن رکن مائیک لاولر کو ووٹ دینے کی اپیل
Web Desk
4 November 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک کے ووٹرز کے نام ایک اہم اور خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے ریپبلکن پارٹی کے امیدوار مائیک لاولر (Mike Lawler) کی کامل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
سوشل میڈیا اور میڈیا ذرائع سے جاری کردہ اپنے پیغام میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آج پوری امریکی قوم کی نظریں ایک بار پھر ریاست نیویارک کے انتخابی نتائج پر لگی ہوئی ہیں۔ انہوں نے اپنے امیدوار کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریپبلکن رکنِ کانگریس مائیک لاولر کی مکمل حمایت اور تائید کا اعلان کرتے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے ووٹرز پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مائیک لاولر نیویارک کی اپنی اہم نشست کا کامیابی سے دفاع کر رہے ہیں، لہٰذا اس مرحلے پر ووٹرز کا ہر ایک ووٹ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ آج گھروں سے نکلیں، اپنی آواز بلند کریں اور مائیک لاولر کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026