ٹرمپ کی انتخابی مہم پر سوالات، کنساس اور آئیووا کی ریلیاں منسوخ، فلوریڈا میں خطاب کریں گے
Web Desk
30 October 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج فلوریڈا میں ایک بڑی انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے، جبکہ انہوں نے اپنی انتخابی مہم کے دوران کنساس اور آئیووا کی طے شدہ ریلیاں منسوخ کر دی ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق اس صورتحال کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کی حکمت عملی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں، جبکہ ٹرمپ نے الاسکا کے سینیٹ انتخابات کے بیلٹ پر بھی کڑی تنقید کی ہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ الاسکا کے ووٹرز اتنے سمجھدار نہیں کہ پیچیدہ بیلٹ کو آسانی سے سمجھ سکیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق الاسکا میں ایک ہی نام کے دو امیدواروں کے سینیٹ انتخابی بیلٹ پر موجود ہونے کے معاملے پر تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔ ٹرمپ نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈیموکریٹس نے ووٹرز کو الجھانے کے لیے یہ سازش کی ہے، جبکہ امریکی میڈیا کے مطابق اس ہم نام امیدوار ڈینیئل سلیوان کا کسی سیاسی جماعت سے تعلق درج نہیں ہے اور امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے اس معاملے کی فوجداری تحقیقات بھی جاری ہیں۔
دوسری جانب امریکی میڈیا کے مطابق پوپ لیو نے امریکی وسط مدتی انتخابات کے لیے ڈاک کے ذریعے ووٹ (Mail-in Vote) مانگ لیا ہے، اور اس طرح وہ امریکی انتخابات میں ووٹ ڈالنے والے تاریخ کے پہلے پوپ بن سکتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026