ایران پر حملے کی مخالفت کی خبریں ‘فیک نیوز’ ہیں، فیصلہ میں خود کروں گا: صدر ٹرمپ
Web Desk
24 February 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کیین کے ایران پر امریکی حملے کے مخالف ہونے سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔امریکی صدرنے جنرل ڈینیل کیین سے متعلق رپورٹس کو فیک نیوز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان خبروں میں کوئی سچائی نہیں اور یہ سو فیصد غلط ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ اس حوالے سے وہ خود فیصلہ کریں گے۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ معاہدے کو ترجیح دیتے ہیں لیکن اگر معاہدہ نہ ہوا تو ایران کے لیے بہت برا دن ہوگا، ایران کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔یاد رہے کہ جوہری پروگرام کے حوالے سے امریکا اورایرانی وفودکے درمیان جمعرات کو اہم ملاقات ہوگی۔جنیوا میں ہونے والی ملاقات میں امریکا کی جانب سےاسٹیووٹکوف اورجیرڈکشنر شریک ہوں گے۔
متعلقہ عنوانات
پاک ایران تجارتی تعاون میں اہم پیشرفت، اعلیٰ سطح کا ایرانی وفد آج اسلام آباد پہنچے گا
3 August 2026
ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کی خبروں کی تردید کر دی
3 August 2026
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
3 August 2026
اسرائیلی فضائی حملوں میں تیزی، 18 فلسطینی شہید، متعدد زخمی
3 August 2026
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
3 August 2026
امریکی ریاست آئیڈاہو میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک، حملہ آور نے خودکشی کر لی
3 August 2026
شام اور اردن کا عراقی سرزمین سے کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دینے کا اعلان
3 August 2026
ایران امریکا کشیدگی میں کمی کیساتھ ہی خام تیل کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ
3 August 2026