امریکا کیخلاف جدوجہد میں ایرانی قوم فاتح بن کر ابھرےگی: سربراہ روسی سلامتی کونسل
Web Desk
4 July 2026
روس کی سلامتی کونسل کے سربراہ اور سابق صدر دیمتری میدودیف نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای کی آخری رسومات کے موقع پر ایرانی قوم کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے خلاف جاری جدوجہد میں بالآخر ایرانی قوم ہی فاتح بن کر ابھرے گی۔
دیمتری میدودیف اس وقت ایک اعلیٰ سطح کے روسی وفد کی قیادت کر رہے ہیں جو شہید سپریم لیڈر کی تدفین اور تعزیتی تقاریب میں شرکت کے لیے تہران میں موجود ہے۔ تعزیتی تقریب میں شرکت کے بعد اپنے ایک خصوصی پیغام میں روسی رہنما نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی رحلت پر روس بھی ایرانی قوم کے دکھ میں برابر کا شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس عظیم نقصان کے دکھ نے ایرانی قوم کو پہلے سے کہیں زیادہ متحد کر دیا ہے اور یہ قوم اب امریکا یا کسی بھی دوسرے بیرونی ملک کے دباؤ میں ہرگز نہیں آئے گی۔
تہران کے اس اہم دورے کے دوران روسی وفد نے ایران کے نو منتخب صدر مسعود پزشکیان سے بھی ایک تفصیلی ملاقات کی۔ اس موقع پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے تہران اور ماسکو کے درمیان دیرینہ اسٹریٹیجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے مابین طے پانے والے معاہدوں پر عملدرآمد کی رفتار تیز کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خاص طور پر معاشی، تجارتی، توانائی اور ٹرانزٹ (شراکت داری) کے شعبوں میں کیے گئے فیصلوں پر فوری اور تیزی سے عمل ہونا چاہیے تاکہ خطے میں دونوں ممالک کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال کی چوری ادویات گودام سے برآمد، 4 افسران و اہلکار معطل
16 August 2026
آزاد کشمیر میں انتخابی عمل مکمل، ن لیگ 25 نشستوں کے ساتھ سرفہرست
16 August 2026
آزاد کشمیر میں عوام نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا: مریم نواز
16 August 2026
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 16 میں مسلم لیگ (ن)، ایل اے 15 میں پیپلز پارٹی کامیاب
16 August 2026
بھارتی فوج کی جانب سے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی حمایت، گٹھ جوڑ دوبارہ بے نقاب
16 August 2026
حزب اللہ کمانڈر کی شہادت کے بعد امریکا سے مذاکرات معطل کر دیے: باقر قالیباف
16 August 2026
تیل کی قیمتیں کم رکھنا امریکا کی پہلی ، ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا دوسری ترجیح ہے: جے ڈی وینس
15 August 2026
انڈونیشیا میں زلزلے سے جانی نقصان پر وزیراعظم کا اظہار افسوس
15 August 2026