LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
تیل کی قیمتیں کم رکھنا امریکا کی پہلی ، ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا دوسری ترجیح ہے: جے ڈی وینس انڈونیشیا میں زلزلے سے جانی نقصان پر وزیراعظم کا اظہار افسوس آزاد کشمیر الیکشن: نتائج کو’’فارم 47 پلس‘‘ کے نام سے یاد رکھا جائیگا: شرجیل میمن نیویارک کی تاریخی پاکستان ڈے پریڈ 42ویں سال میں داخل، بلال سعید پہلی بار میڈیسن ایونیو پر سر بکھیریں گے شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،10 دہشت گرد ہلاک آزاد کشمیر میں عوام نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا: مریم نواز دنیا کے کسی معاشرے نے خواتین کو محکوم رکھ کر ترقی نہیں کی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ مخالفین کیساتھ ہمیشہ اچھا سلوک کیا، امید نہیں تھی کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے شکایت کا موقع ملے گا: نوازشریف مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کا اجلاس شروع، آزادکشمیر میں حکومت سازی پر غور بھارتی حکام نے میرواعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر گھر میں نظر بند کردیا لبنانی حکومت فوج کو اسرائیلی دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہی ہے: حزب اللہ انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ ٹل گیا، 20 افراد جاں بحق وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت آسمان کی طرف دیکھ رہا ہوں، بے گناہ لوگ جیلوں میں قید ہیں: شیخ رشید امریکا ایران مذاکرات میں ڈیڈ لاک، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

آبنائے ہرمز ہی ایران کا جوہری ہتھیار ہے، نائب چیئرمین روسی سلامتی کونسل

Web Desk

5 July 2026

روس کی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین اور سابق صدر دمتری میدویدیف نے کہا ہے کہ جنگ کے دوران آبنائے ہرمز نے ایران کو غیر معمولی تزویراتی (سٹریٹجک) برتری فراہم کی ہے، اور درحقیقت آبنائے ہرمز ہی ایران کا جوہری ہتھیار ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے ‘تسنیم’ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے دمتری میدویدیف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ کشیدگی اور جنگ کے بعد بھی ماسکو ایران کے ساتھ اپنی سٹریٹجک شراکت داری کو برقرار رکھنے اور اسے جاری رکھنے کے لیے مکمل تیار ہے۔

سابق روسی صدر نے یہ اہم بیان تہران میں دیا، جہاں وہ ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین کی رسومات میں شرکت کے لیے روسی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔

اس سے قبل اپنے ایک بیان میں دمتری میدویدیف نے ایرانی قوم کے حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ کے خلاف جدوجہد میں ایرانی قوم بالآخر فاتح بن کر ابھرے گی اور وہ امریکہ یا کسی بھی دوسرے ملک کے دباؤ میں ہرگز نہیں آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر روس بھی ایران کے دکھ میں برابر کا شریک ہے، اور اس عظیم شہادت نے ایرانی قوم کو پہلے سے زیادہ متحد کر دیا ہے۔

دورے کے دوران روسی وفد نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایران اور روس کے درمیان ہونے والے سٹریٹجک معاہدوں پر عملدرآمد کے عمل کو مزید تیز کرنے پر زور دیا۔