ڈی آئی خان: چیک پوسٹ پر خودکش حملے کا مقدمہ درج، دہشتگردی سمیت 14 دفعات شامل
Web Desk
28 September 2026
ڈیرہ اسماعیل خان میں واقع امن میلہ چیک پوسٹ پر ہونے والے خودکش حملے کا مقدمہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی مدعیت میں باضابطہ طور پر درج کر لیا گیا ہے۔ درج کی گئی ایف آئی آر میں قتل، اقدامِ قتل اور دہشت گردی کی سنگین دفعات سمیت کل 14 دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ سے ٹکرائی، جبکہ دھماکے کے فوراً بعد زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کرنے والی ایمبولینس کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ اس دہشت گردانہ کارروائی کی ذمہ داری ایک مقامی دہشت گرد تنظیم نے قبول کی ہے۔
دوسری جانب، واقعے کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی ڈیرہ اسماعیل خان پہنچے، جہاں سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعلیٰ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال کا دورہ کیا اور خودکش حملے میں زخمی ہونے والے شہریوں اور اہلکاروں کی عیادت کی، جبکہ اسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین ممکنہ طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
متعلقہ عنوانات
قطر نے ہمارے مؤقف سے امریکا کو آگاہ کر دیا، اب جواب کا انتظار ہے: عراقچی
29 September 2026
پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد
29 September 2026
سعودی عرب کی سلامتی پاکستان کیلئے ریڈ لائن ہے: مولانا طاہر اشرفی
29 September 2026
مری میں سکول وین حادثے کا شکار، 10 بچے جھلس کر زخمی
29 September 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
29 September 2026
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آپریشنز، 7 دہشت گرد جہنم واصل
29 September 2026
امریکا، اسرائیل کی ایران کو پسماندگی میں دھکیلنے کی کوشش ناکام ہوگئی: ایرانی سپریم لیڈر
29 September 2026
ٹرمپ کی ایران کو پابندیوں میں ریلیف اور منجمد اثاثوں کی پیشکش کی تردید
29 September 2026