LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سکیورٹی فورسز کی پنجگور اور چاغی میں کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک کیوبا میں ایک سال میں ساتواں بلیک آؤٹ، پورا ملک تاریکی میں ڈوب گیا ایران کی کوہاٹ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت، حکومت اورعوام سے تعزیت کا اظہار حوثی ملیشیا بحیرۂ احمر میں اشتعال انگیز کارروائیاں بند کرے: پاکستان آبنائے ہرمز میں ایک اور آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا: برطانیہ میری ٹائم کی تصدیق دشمن ملک سے خطرات: ایران نے 3 لاکھ 13 ہزار جانثار متحرک کر دیئے امریکا کا گرین لینڈ پر مستقل سکیورٹی کنٹرول، معاہدہ طے پا گیا: ٹرمپ کا دعویٰ جنوبی کوریا کا امریکا اور اسرائیل کی مشرق وسطیٰ کی جنگ میں فوج بھیجنے سے انکار نمازیوں کو مقدس مقام پر نشانہ بنانا انتہائی سفاکانہ اور انسانیت سوز فعل ہے: حنیف عباسی دہشتگردی کے بزدلانہ واقعات قوم کے عزم، حوصلے کو متزلزل نہیں کر سکتے: اویس لغاری سال کے اختتام تک 3 لاکھ افراد کو فوج میں بھرتی کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، کریملن ٹرمپ نے 3 بڑے میڈیا اداروں پر وائٹ ہاؤس میں کوریج پر پابندی لگا دی روسی ہتھیار دنیا کے قابل اعتماد اور مؤثر ترین ہتھیاروں میں شامل ہیں، صدر پوتن ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے کیونکہ وہ مالی و عسکری لحاظ سے نقصان اٹھا رہا ہے، ٹرمپ ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب اور ایونٹ کا باقاعدہ آغاز آج سے ہوگا

اپوسٹیل اور دستاویزات کی تصدیق کے نظام کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی قائم

Web Desk

19 September 2026

نائب وزیراعظم نے اپوسٹیل (Apostille) اور دستاویزات کی تصدیق کے نظام میں بدعنوانی و بے ضابطگیوں سے متعلق میڈیا رپورٹس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ وزارتِ خارجہ کے اٹسٹیشن سسٹم کی شفافیت کا جائزہ لینے اور تحقیقات مکمل کرنے کے لیے ایک 3 رکنی انکوائری کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ جاری کردہ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری پٹرولیم حامد یعقوب شیخ اس انکوائری کمیٹی کے کنوینر ہوں گے، جبکہ سیکرٹری قانون راجہ نعیم اکبر اور اسپیشل سیکرٹری خزانہ قمر سرور عباسی اس کے دیگر ارکان میں شامل ہیں۔

یہ کمیٹی اپوسٹیل اور دستاویزات کی تصدیق کے عمل میں ہونے والے غلط استعمال اور بے ضابطگیوں کی نشاندہی کرے گی، کورئیر سروسز کے کردار کا تفصیلی جائزہ لے گی اور وزارتِ خارجہ کے افسران کی ممکنہ ملاوٹ یا کوتاہی کا تعین کرے گی۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ کمیٹی اس اہم نظام میں شفافیت اور بہتری لانے کے لیے اصلاحات بھی تجویز کرے گی۔ انکوائری کمیٹی کو دو ہفتوں کے اندر اپنی تحریری سفارشات اور تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ وزارتِ خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن) کمیٹی کو تمام متعلقہ ریکارڈز فراہم کرنے اور مکمل تعاون کے پابند ہوں گے۔