یومِ تاسیس جمہوریت،کی جدوجہد سے جنم لینے والی عوامی تحریک کا دن ہے,بلاول بھٹو
Web Desk
30 November 2025
پاکستان پیپلز پارٹی کے 58ویں یومِ تاسیس کے موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے بانی رہنماؤں، قائدین اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا یومِ تاسیس جمہوریت، مساوات اور سماجی انصاف کی جدوجہد سے جنم لینے والی عوامی تحریک کا دن ہے، اور یہ سفر آج بھی عوام کی طاقت اور نظریاتی وابستگی کے ساتھ جاری ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ مظلوم طبقات، مزدوروں، کسانوں، خواتین اور اقلیتوں کے حقوق کی محافظ رہی ہے۔ انہوں نے قائدِ عوام ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کی جدوجہد اور قربانیوں کو پارٹی کے نظریے کی بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہیدوں کا مشن پارٹی کی اصل طاقت ہے جبکہ کارکنوں نے ہر آزمائش میں ڈٹ کر جدوجہد کی۔چیئرمین کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں ملک میں تاریخی فیصلے ہوئے جن میں آئین کی بحالی اور 18ویں ترمیم نمایاں ہیں، جنہوں نے صوبائی خودمختاری اور جمہوری استحکام کو تقویت دی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا نظریہ عوام کی خدمت اور مساوی حقوق کی فراہمی ہے، اور جب تک معاشی نابرابری اور ناانصافی موجود ہے پارٹی کی تحریک جاری رہے گی۔انہوں نے اپنے پیغام کے اختتام پر پارٹی کارکنوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے عوام اور جیالوں کی استقامت سے توانائی لیتے ہیں۔ بلاول بھٹو نے شہداء کے مشن کو جاری رکھنے اور ایک ایسا پاکستان تعمیر کرنے کا عزم دہرایا جہاں ہر شہری کو برابر مواقع اور باوقار زندگی ملے۔
متعلقہ عنوانات
روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
14 October 2026
حکومت مخالف تحریک، جے یو آئی کل ملتان میں کانفرنس کرے گی
14 October 2026
وزیراعظم کی قیمتی پتھروں کیلئے برانڈ پاکستان متعارف کروانے کی ہدایت
14 October 2026
آئینی عدالت: بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست ناقابل سماعت قرار
14 October 2026
کے پی حکومت سیکیورٹی چیلنجز پر چڑھائی کو ترجیح دیتی رہی، قیدی رہنما کا ریلیف عدالتوں کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ
14 October 2026
خیبرپختونخوا کا فیصلہ واپس لے کر ایوان کو مضبوط بنایا جائے، یہ حکومت بندوق اور پیسے کے زور پر قائم ہے: اپوزیشن لیڈر
14 October 2026
حکومت نے مذاکرات کی ہر ممکن کوشش کی لیکن تحریک انصاف نے سیاسی خود کش حملہ کیا: بلاول بھٹو
14 October 2026
قومی اسمبلی میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کی توثیق کیلئے قرارداد پیش
14 October 2026