LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
او آئی سی کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی حکومت کی بھرپور حمایت کا اعلان حوثیوں کا سعودی دارالحکومت کے ایئرپورٹ اور ایئربیس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ ایک ہی ملک میں دو خارجہ پالیسیاں ناممکن، خیبرپختونخوا میں آئین کے تحت اقدامات کیے: عطا تارڑ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی پاکستان موسمیاتی آفات کے خلاف رہنما کردار ادا کرسکتا ہے: صدر زرداری ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے میں امریکا حد سے آگے نکل گیا: ٹرمپ خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ کے پی میں گورنر راج: قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج طلب مریم نواز کا پنجاب بھر میں صفائی کا جامع مائیکرو پلان تیار کرنے کا حکم پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی افغان سرزمین کا استعمال روکنے کی ذمہ داری طالبان پرعائد ہوتی ہے: وزارت اطلاعات رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق شمالی کوریا کا ٹیکٹیکل بیلسٹک میزائل کا تجربہ اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان جرمنی میں پولینڈ کے سٹارلنک سیٹلائٹ سٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار

دہلی ایئرپورٹ بڑے حادثے کا خطرہ ٹل گیا، افغان پائلٹ کا طیارہ غلط رن وے پر لینڈ

Web Desk

24 November 2025

نئی دہلی: دہلی کے اندرا گاندھی ایئرپورٹ پر ایک بڑا حادثہ اس وقت ٹل گیا جب آریانا افغان ایئرلائنز کا طیارہ غلط رن وے پر اتر گیا۔ کابل سے آنے والا یہ طیارہ اُس رن وے پر لینڈ کر گیا جو صرف ٹیک آف کے لیے مختص تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لینڈنگ کے وقت خوش قسمتی سے اس رن وے سے کوئی طیارہ اُڑان کی تیاری میں موجود نہیں تھا، جس کے باعث ممکنہ سانحہ ٹل گیا۔

بھارتی ایوی ایشن حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابتدائی انکوائری کے مطابق ائیر ٹریفک کنٹرول کی ہدایات میں کوئی غلطی نہیں تھی اور پائلٹ کو درست رن وے پر لینڈنگ کی ہدایت ہی جاری کی گئی تھی۔

بھارتی ایوی ایشن کے ایک اہلکار کے مطابق افغان پائلٹ عبدالمعروف سکندری سے پوچھ گچھ کی گئی تو انہوں نے واقعے کی ذمہ داری تکنیکی خرابی اور حدِ نگاہ میں کمی پر ڈال دی۔ کاک پٹ عملے کا کہنا ہے کہ غلطی کا احساس اُسی وقت ہوا جب طیارہ رن وے کو چھو چکا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان کے ساتھ زمینی راستے بند ہونے کے بعد طالبان حکام بھارت کے ساتھ فضائی راہداری کے استعمال کو بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں افغان نائب وزیراعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر نے تاجروں کو تجارت کے لیے متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ آریانا افغان ایئرلائنز بھارت سے درآمد و برآمد کیلئے کرائے میں کمی کا اعلان بھی کر چکی ہے۔