LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق حکومت مخالف تحریک، جے یو آئی کل ملتان میں کانفرنس کرے گی وزیراعظم کی قیمتی پتھروں کیلئے برانڈ پاکستان متعارف کروانے کی ہدایت آئینی عدالت: بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست ناقابل سماعت قرار کے پی حکومت سیکیورٹی چیلنجز پر چڑھائی کو ترجیح دیتی رہی، قیدی رہنما کا ریلیف عدالتوں کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ خیبرپختونخوا کا فیصلہ واپس لے کر ایوان کو مضبوط بنایا جائے، یہ حکومت بندوق اور پیسے کے زور پر قائم ہے: اپوزیشن لیڈر حکومت نے مذاکرات کی ہر ممکن کوشش کی لیکن تحریک انصاف نے سیاسی خود کش حملہ کیا: بلاول بھٹو قومی اسمبلی میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کی توثیق کیلئے قرارداد پیش محسن نقوی سے روسی ہم منصب کی ملاقات، وفود کی سطح پر تفصیلی مذاکرات سعودی ہوائی اڈوں پر حملوں کے باعث پاکستانی پروازیں متاثر، 114 منسوخ وزیر اعلیٰ پنجاب نے لائیو سٹاک کارڈ فیز 2 کا افتتاح کر دیا وفاقی آئینی عدالت: بشریٰ بی بی سزا معطلی کیس کی سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ ایران پر زمینی حملہ امریکی فوج کیلئے تباہ کن ثابت ہوگا: مشیر اعلیٰ کمانڈر انچیف پاسداران انقلاب پاکستان کو اکتوبر میں پہلا ایل این جی کارگو موصول، سردیوں میں گیس بحران کا خدشہ کوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

طوفان دتوا سری لنکا میں تباہی کے بعد بھارت کی جانب بڑھنے لگا

Web Desk

29 November 2025

سری لنکا میں تباہی مچانے کے بعد سمندری طوفان دتوا بھارت کی طرف بڑھ رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق طوفان آج تامل ناڈو کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کا امکان ہے۔

طوفان کے پیش خیمے کے طور پر تامل ناڈو میں شدید بارشوں نے نشیبی علاقوں کو زیرِ آب کر دیا جبکہ 50 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ حکام نے ساحلی آبادی کو احتیاطی اقدامات کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔

اس سے قبل سری لنکا میں طوفان دتوا نے شدید تباہی مچائی، جہاں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی۔ بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 153 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ حکام کے مطابق زیادہ تر اموات لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہوئیں، جہاں شمالی و مشرقی علاقوں میں 300 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ طوفان کی شدت برقرار ہے اور بھارت کے ساحلی علاقوں کیلئے اگلے چند گھنٹے نہایت اہم ہوں گے۔