ضلع نوشکی میں امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث 31 جولائی تک کرفیو نافذ
Web Desk
29 July 2026
بلوچستان کے ضلع نوشکی میں امن و امان کی خراب صورتحال کے پیشِ نظر انتظامیہ کی جانب سے 31 جولائی تک کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کرفیو رات 8 بجے سے لے کر 31 جولائی کی رات 8 بجے تک برقرار رہے گا۔ اس دوران ضلع نوشکی میں بغیر اجازت گھروں سے نکلنے اور کسی بھی قسم کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ کرفیو کے دوران عوامی اجتماعات، جلوسوں اور غیر ضروری سفر پر سخت پابندی ہوگی۔ تاہم ایمرجنسی اور ضروری خدمات کے لیے ڈپٹی کمشنر کو سرکاری ملازمین، میڈیکل، ریسکیو اور یوٹیلٹی عملے کو استثنیٰ دینے کا مجاز قرار دیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کی عازمینِ حج کو بہترین سہولیات کی فراہمی، مؤثر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت
18 August 2026
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 کے شرکا سے خصوصی نشست
18 August 2026
جڑواں شہروں میں شدید بارش، رین ایمرجنسی نافذ، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند
18 August 2026
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت
18 August 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری
18 August 2026
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی پارٹی کا بل بورڈ: نیویارک کے میئر زہران ممدانی کی تصویر ایران اور حزب اللہ رہنماؤں کے ساتھ لگا دی
18 August 2026
نیویارک سٹی ہال میں یومِ آزادی پاکستان کی پر وقار تقریب: پاکستانی برادری کی خدمات کا اعتراف
18 August 2026
ہیمپسٹڈ ٹاؤن شپ میں پاکستانی یومِ آزادی کی رنگا رنگ تقریب، کمیونٹی کی بھرپور شرکت
18 August 2026