کیوبا کی امریکی پابندیوں کے خاتمے کیلئے اقوام متحدہ کا اجلاس بلانے کی درخواست
Web Desk
2 July 2026
کیوبا نے اپنے ملک پر عائد امریکی تجارتی اور اقتصادی پابندیوں کے خاتمے کے لیے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی (UNGA) کا خصوصی اجلاس بلانے کی باضابطہ درخواست کر دی ہے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، کیوبا کے وزیرِ خارجہ برونو روڈریگیز پارییا نے دارالحکومت ہوانا میں ایک اہم پریس کانفرنس کے دوران اس فیصلے کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کیوبا کی جانب سے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کا یہ اجلاس 7 جولائی کو منعقد کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ ہم نے جنرل اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی درخواست اس لیے کی ہے کیونکہ کیوبا کو امریکی حکومت کی جانب سے عائد طویل تجارتی اور اقتصادی پابندیوں کے باعث انتہائی مشکل اور سنگین صورتحال کا سامنا ہے۔ کیوبا امریکا کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہے، بلکہ یہ پابندیاں خود ہمارے عوام کی فلاح و بہبود اور خطے کے امن کے لیے بڑا خطرہ ہیں جو بین الاقوامی قانون کے تمام اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ کیوبا کے وزیرِ خارجہ نے اس امید اور اعتماد کا اظہار بھی کیا کہ جب یہ معاملہ اقوامِ متحدہ کے فورم پر اٹھایا جائے گا، تو بین الاقوامی برادری کا ایک بڑا حصہ کیوبا کے اصولی موقف کی بھرپور حمایت کرے گا اور امریکی پابندیوں کے خلاف آواز بلند کرے گا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور قطرموجودہ کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں: اسماعیل بقائی
17 August 2026
عمران خان کی صحت اور جیل ملاقاتوں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
17 August 2026
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
17 August 2026
پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل
17 August 2026
پشاور ہائیکورٹ کے 4 مستقل ہونے والے ججز نے حلف اٹھا لیا
17 August 2026
سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
17 August 2026
طالبان حکومت خود خطے کو غیر مستحکم کرنے کیلئے پراکسی بن چکی ہے: عاصم افتخار
17 August 2026
عمرہ زائرین اور ورکرز کیلئے پاکستانی سفارت خانے کی اہم ہدایات
17 August 2026