بلوچستان میں سی ٹی ڈی کا بڑا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک، 6 جوان زخمی
Web Desk
27 January 2026
بلوچستان میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ آپریشن کے دوران 6 سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایہ نے بتایا کہ کارروائی میں ضلعی انتظامیہ پشین اور ڈی سی پشین کی ٹیم نے بھرپور تعاون کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں جدید اسلحہ برآمد ہوا، جن میں راکٹ لانچر، کلاشنکوف اور دھماکا خیز مواد شامل ہے، جو ایک سنجیدہ سوالیہ نشان ہے۔
اعتزاز گورایہ کا کہنا تھا کہ صوبے میں دہشتگردی پھیلانے والوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا، ریاست کے خلاف کھڑے ہونے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے دہشتگردوں کو ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے کی پیشکش بھی کی، جبکہ ترجمان شاہد رند کے مطابق سرنڈر کرنے والوں کو عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026