میانوالی دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام، سی ٹی ڈی مقابلے میں 6 دہشت گرد ہلاک
Web Desk
30 January 2026
لاہور۔میانوالی دہشت گردی کی ایک بڑی کارروائی سی ٹی ڈی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دی۔ چاپڑی کے علاقے میں چاپڑی ڈیم کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ کے دوران 6 خطرناک دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے، جبکہ 8 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے ایک خودکش جیکٹ، تین دستی بم، چھ ایس ایم جیز، 200 گولیاں اور بڑی مقدار میں بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں پر بڑے حملوں کی منصوبہ بندی مکمل کر چکے تھے۔ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن جاری ہے، جبکہ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026