وفاقی آئینی عدالت نے سپر ٹیکس درست قرار دے دیا، ہائیکورٹس کے فیصلے جزوی کالعدم
Web Desk
27 January 2026
وفاقی آئینی عدالت نے سپر ٹیکس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ہائیکورٹس کی جانب سے انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 4 سی سے متعلق دیے گئے فیصلوں کو جزوی طور پر کالعدم قرار دے دیا جبکہ سپر ٹیکس کو برقرار رکھا ہے۔
چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان نے سپر ٹیکس کیس میں مختصر فیصلہ سنایا۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس حسن رضوی اور جسٹس ارشد حسین شاہ پر مشتمل بنچ نے کی۔
عدالت نے قرار دیا کہ کیس کے قابلِ سماعت ہونے سے متعلق اعتراضات مسترد کیے جاتے ہیں اور انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 4 بی (2015) کو برقرار رکھا جائے گا۔ ہائیکورٹس کے سیکشن 4 سی سے متعلق فیصلے جزوی طور پر کالعدم قرار دیے جاتے ہیں۔
وفاقی آئینی عدالت نے سپر ٹیکس سے متعلق 2015 کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کو آمدن پر ٹیکس عائد کرنے کا آئینی اختیار حاصل ہے۔ عدالت نے سپر ٹیکس کے حوالے سے 2022 کی درخواستیں بھی مسترد کر دیں۔
عدالت نے واضح کیا کہ آئل اینڈ گیس سیکٹر میں اگر کسی فرد کو رعایت بنتی ہے تو وہ متعلقہ فورم سے رجوع کر سکتا ہے، جبکہ مضاربہ، میوچل فنڈز اور بینیفٹ فنڈز پر سپر ٹیکس لاگو نہیں ہو گا۔
عدالتی فیصلے کے مطابق مختلف شعبہ جات کے لیے دی گئی الگ الگ قانونی رعایتیں برقرار رہیں گی۔
واضح رہے کہ چند گھنٹے قبل کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔ دوران سماعت مختلف کمپنیوں کے وکیل مخدوم علی خان نے جواب الجواب دلائل مکمل کیے۔
عدالت کے اس فیصلے سے وفاقی حکومت کو 300 ارب روپے سے زائد کا مالی فائدہ متوقع ہے اور سپر ٹیکس سے متعلق قانونی ابہام کا خاتمہ ہو گیا ہے، جس کے بعد حکومتی مؤقف کو آئینی تحفظ حاصل ہو گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026