وفاقی آئینی عدالت: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کیخلاف دائر درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
Web Desk
24 July 2026
وفاقی آئینی عدالت نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف بانی پی ٹی آئی رہائی فورس اور صوبے میں 9 مئی کے مقدمات واپس لینے کے فیصلے کے خلاف دائر درخواستیں 29 جولائی کو سماعت کے لیے مقرر کر دی ہیں۔ چیف جسٹس آئینی عدالت امین الدین خان کی سربراہی میں قائم 3 رکنی بینچ ان کیسز کی سماعت کرے گا۔ عدالت نے خیبرپختونخوا حکومت سمیت تمام متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں، جبکہ 9 مئی کے مقدمات کی واپسی پر حکم امتناع برقرار ہے۔ واضح رہے کہ ریڈیو پاکستان نے پشاور حملے کا کیس واپس لینے کے حکومتی فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے مقدمہ خیبرپختونخوا سے منتقل کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔
متعلقہ عنوانات
شیروں کا جذبہ پیسوں سےخریدا نہیں جاسکتا، مریم اورنگزیب
25 July 2026
ایم کیو ایم اور ن لیگ کا آزاد کشمیر انتخابات میں مشترکہ حکمتِ عملی اپنانے اور اتحادی امیدواروں کی حمایت کا اعلان
25 July 2026
آزاد کشمیر انتخابات: 27 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان، پہلے مرحلے کی پولنگ ہوگی
25 July 2026
لیبیا کشتی حادثہ کیس، ملزم محمد طاہر کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور
25 July 2026
سندھ کو 18 برسوں میں 22 ہزار ارب روپے ملے، کراچی کو صرف 3 فیصد دیا گیا: مصطفیٰ کمال
25 July 2026
یمنی حوثیوں نے الحدیدہ پر حملے کے بعد سعودی شہر جازان پر میزائل داغ دیا
25 July 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی کی سزا معطلی درخواستیں قابل سماعت قرار
25 July 2026
امریکا اور برطانیہ آبنائے ہرمز میں بحری اتحاد کی تیاری کر رہے ہیں: امریکی میڈیا
25 July 2026