کولمبیا میں 5.2 شدت کا زلزلہ
Web Desk
16 September 2026
جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں 5.2 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ‘جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز’ (GFZ) نے تصدیق کی ہے کہ منگل کی صبح کولمبیا کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے رکارڈ کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے فی الحال کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، تاہم مقامی انتظامیہ اور ایمرجنسی سروسز صورتِ حال کا جائزہ لے رہی ہیں۔
جی ایف زیڈ کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز 4.43 ڈگری شمالی عرض البلد اور 76.74 ڈگری مغربی طول البلد پر سطحِ زمین سے صرف 10 کلومیٹر کی گہرائی میں ریکارڈ کیا گیا۔ زلزلے کی کم گہرائی کی وجہ سے ارد گرد کے علاقوں میں جھٹکے واضح طور پر محسوس کیے گئے۔ جیولوجیکل سروے اور مقامی ادارے متاثرہ علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور آفٹر شاکس کے خدشات کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 November 2026
9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول
23 November 2026
نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک
23 November 2026
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
23 November 2026
موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا
23 November 2026
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026