LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا کا H-1B ویزا کیپ پٹیشنز پر ایک لاکھ ڈالر سے زائد فیس عائد کرنے کی تجویز کا اعلان عائشہ وہاب نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی نشست جیت لی، کانگریس کا حصہ بننے والی پہلی افغان امریکی خاتون میر رضا علی خان کیس: سندھ ہائیکورٹ کا تحریری حکم نامہ، JIT تشکیل دینے کے حوالے سے قانونی سوالات پر جواب طلب سینیٹ اجلاس: 2025 کے سیلاب سے معیشت کو 853 ارب روپے کا نقصان ہوا، PM آفس کا تحریری جواب ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے کوششیں کر رہا ہے: اسماعیل بقائی ایران 20 سال تک جنگ لڑنے کے لئے تیار ہے: جنرل امیر حاتمی فیلڈ مارشل کی ایرانی قیادت سے تعمیری ملاقاتیں، کشیدگی میں کمی پر غور چین کا اسرائیل، فلسطین امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ سعودیہ اور فرانس کے درمیان سرمایہ کاری سمیت متعدد معاہدوں پر دستخط امریکا نے شام کو دہشت گردی کی سرپرست ریاستوں کی فہرست سے نکال دیا ایران کا امریکی توانائی مراکز کو نشانہ بنانے کا انتباہ برطانیہ، فرانس کا یوکرین کی فوجی مدد بڑھانے کا اعلان روس کا برطانیہ پر یوکرین جنگ میں براہِ راست شریک ہونے کا الزام امریکا جانتا اس کی دھمکیوں پر کوئی یقین نہیں کرتا: باقر قالیباف

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں سی این جی سٹیشنز بند، شہریوں کو مشکلات

Web Desk

20 January 2026

پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ دنیا نیوز کے مطابق پشاور، مردان، ایبٹ آباد اور کرک میں سی این جی کی فراہمی معطل ہے جس کے باعث ٹرانسپورٹ اور روزگار سے وابستہ افراد شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ روزانہ 16، 16 گھنٹے کی گیس بندش کے باعث نہ گھریلو صارفین کو گیس دستیاب ہے اور نہ ہی سی این جی اسٹیشنز پر ایندھن میسر ہے۔ اس صورتحال نے معمولاتِ زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔

متاثرہ شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ پورا دن سی این جی اسٹیشنز کے چکر لگاتے گزر جاتا ہے، ایسے میں مزدوری اور دیگر کاموں کیلئے وقت ہی نہیں ملتا۔ شہریوں نے حکومت سے فوری نوٹس لینے اور گیس کی بلا تعطل فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔