بھارتی آبی جارحیت پر ٹاسک فورس قائم کریں گے: مراد علی شاہ
Web Desk
21 July 2026
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلال پور کینال کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل (CCI) میں اٹھا دیا گیا ہے کیونکہ صوبوں کو ان کے حصے کا پانی پورا نہیں مل رہا۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں 3 صوبے پانی کی شدید کمی کا شکار ہیں جبکہ صرف پنجاب سرپلس میں ہے، اس کے علاوہ بھارت کی آبی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے ماہرین پر مشتمل ٹاسک فورس تشکیل دی جا رہی ہے جو سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی سے ہونے والے نقصان کی جامع رپورٹ تیار کرے گی۔ گندم کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں ریکارڈ پیداوار کے باوجود ذخیرہ اندوزوں کی وجہ سے مصنوعی قلت پیدا کی گئی، اسی لیے وفاق کو مقامی فصل کی موجودگی میں امپورٹ سے روک دیا گیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی کا فیصلہ وفاق سے مشاورت سے کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
جسے مردِ آہن بنا کر پیش کیا گیا، آج اسی کی جماعت ہسپتال منتقلی کی فریاد کر رہی: وزیر دفاع
18 August 2026
آن لائن فراڈ کیس: 284 غیر ملکیوں کی حراست کیلئے نجی پلازہ دوبارہ سب جیل قرار
18 August 2026
حکومت اور اپوزیشن میں معقول دوریاں ہونی چاہئیں، مخالفت برائے مخالفت نہیں: مولانا فضل الرحمان
18 August 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے گوگل کے پاکستان آفس کا افتتاح کر دیا
18 August 2026
سپریم کورٹ کا بانی کے علاج سے متعلق تحریری فیصلہ جاری، میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم
18 August 2026
ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو ’نیا امریکی علاقہ‘ قرار دے دیا، ایران کا شدید ردعمل
18 August 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا
18 August 2026
پاکستان اور روس کے درمیان کلیدی شعبوں میں تعاون اور رابطے جاری رکھنے پر اتفاق
18 August 2026