پنجاب حکومت کا 17 اضلاع میں فری ٹرانسپورٹ چلانے کا فیصلہ
Web Desk
7 April 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت منعقدہ ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں صوبے کے عوام کے لیے بڑے ریلیف اقدامات کی منظوری دی گئی ہے، جس کے تحت پنجاب کے 17 اضلاع میں فری ٹرانسپورٹ چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر گوجرانوالہ، ملتان اور سیالکوٹ میں اس سروس کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائے گا، جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تناظر میں ٹرانسپورٹ کرایوں کا نیا ڈھانچہ 24 گھنٹے میں طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس میں صوبے میں اشیاء خورونوش کی قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں آٹے کا نرخ دیگر تینوں صوبوں کے مقابلے میں واضح طور پر کم ہے۔ وزیراعلیٰ نے ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی اور ایل پی جی کے نرخ ریگولیٹ کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے انتظامی معاملات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کھلے گٹروں اور جوہڑوں میں اموات کے واقعات روکنے کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز کو گلی گلی سروے کی ہدایت کی ہے اور واضح کیا ہے کہ غیر محفوظ جوہڑ ڈی سی کی ناکامی تصور ہوں گے۔ صفائی کی صورتحال کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ‘ستھرا پنجاب’ پروگرام کے تحت مصنوعی ذہانت (AI) کی معاونت سے کارکنوں کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ اور ڈیجیٹل میپنگ شروع کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ فیصل آباد، اٹک اور رحیم یار خان سمیت مختلف شہروں کے بیوٹی فیکیشن پراجیکٹس کی جون تک تکمیل کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے انہوں نے جھنگ میں صفائی کی ناقص صورتحال پر 24 گھنٹے میں بہتری لانے کا حکم دیا ہے۔ ان اقدامات کا مقصد صوبے میں گورننس کے معیار کو بہتر بنانا اور عام آدمی کی زندگی میں براہِ راست تبدیلی لانا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ٹک ٹاک کی پاکستان میں 2025 ء کی چوتھی سہ ماہی کے لیے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری
14 April 2026
بحری ناکہ بندی کا امریکی فیصلہ غیرقانونی اور اشتعال انگیز، ایرانی سفیررضاامیری
14 April 2026
پاکستان میں معاشی شرح نموسست، مہنگائی میں اضافے کا خدشہ،آئی ایم ایف کی آؤٹ لک رپورٹ
14 April 2026
پاور ڈویژن کا پیک آورز میں روزانہ سوا 2 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا اعلان
14 April 2026
صدرزرداری سے وزیراعظم کی ملاقات، پاک ایران مذاکرات کے تمام پہلوؤں پر اعتماد میں لیا
14 April 2026
وزیراعظم شہباز شریف کل سعودی عرب روانہ ہوں گے؛ ایک ماہ میں دوسرا دورہ
14 April 2026
اسحاق ڈار کی یورپی یونین خارجہ امور سے رابطہ، پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہا گیا
14 April 2026
پاک فضائیہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس مضبوط فورس ہے: نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف
14 April 2026