اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ مکمل، میڈیکل ٹیم واپس روانہ
Web Desk
19 November 2026
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ مکمل کر لیا گیا ہے، جس کے بعد پمز ہسپتال سے آئے ڈاکٹروں کی ٹیم جیل سے واپس روانہ ہو گئی ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق اس سے قبل پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز / PIMS) ہسپتال کے ڈاکٹر عارف خان بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کا فالو اپ طبی معائنہ کرنے کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ معائنے کے دوران ڈاکٹر عارف خان کو جیل ہسپتال کے عملے کی معاونت بھی حاصل رہی، جبکہ طبی معائنہ مکمل ہونے کے بعد ڈاکٹروں کی ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئی۔
متعلقہ عنوانات
مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپسی ناقابلِ معافی ہے، فوری بحال کی جائے: محمود خان اچکزئی و علامہ راجہ ناصر عباس
19 November 2026
سکھر میں انتخابی دھاندلی کیس، اسسٹنٹ کمشنر کو 2 سال قید، 2 لاکھ جرمانے کی سزا
19 November 2026
افغان فریڈم فرنٹ نے ہبت اللہ اخوندزادہ کی اقتدار میں شراکت کی پیشکش مسترد کر دی
19 November 2026
فلم انڈسٹری کی بحالی، فلم سٹی کے قیام اور پروڈیوسرز کی مالی معاونت پر غور
19 November 2026
دھی رانی پروگرام: خانیوال میں 182 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں
19 November 2026
روس، چین اور امریکا کا سہ فریقی اجلاس سفارت کاری کی تاریخ کا نیا باب ہے، پیوٹن
19 November 2026
کراچی کیلئے مزید 500 بسوں کی منظوری، ریلیوں کی اجازت نہیں دینگے: شرجیل میمن
19 November 2026
بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع، نوٹم جاری
19 November 2026