وفاق کے ذمے 4400ارب روپے سے زائد واجب الادا ہیں، پنجاب میں سول مارشل لا ہے،سہیل آفریدی
Web Desk
3 February 2026
ملکی حالات دن بدن خراب ہوتے جارہے ہیں۔وفاق ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی برس پڑے۔
پشاورمیں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ معاشی اور امن و امان کی صورتحال سمیت ہر سمت حالات خراب ہیں۔ ہم نے سب پر ایک جیسا قانون لاگو کرنا ہے، جوخود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے اس کو قانون کےکٹہرے میں لانا ہے۔
ان کا کہنا تھا پنجاب میں سول مارشل لا ہے، وہاں پی ٹی آئی جھنڈا نہیں لہرا سکتی، ہم کارنر میٹنگ نہیں کر سکتے، پنجاب کے ایم پی اے اور ایم این اے نے بتایا کہ ان کی گاڑیوں کےنمبرز ٹیمپر ہو رہے ہیں، ان کے گارڈز کی بندوقیں لےکر ان کے نمبرز ٹیمپر کیے جاتے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کے بزرگ رہنماؤں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ وفاق کے ذمے کے پی کے 4 ہزار 400 ارب سے زیادہ روپے واجب الادا ہیں، قبائلی اضلاع کو ضم کیا گیا لیکن معاشی حق نہیں دے رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا دہشتگردی کے خاتمے کے لیے نیت ٹھیک کرنا چاہیے، دہشتگردی کے خاتمے کے لیے سب کو ایک ہونا ہو گا،