وزیراعلیٰ کے پی کا نوجوانوں کے لیے اربوں روپے کے پیکج پر مؤثر عملدرآمد کا حکم
Web Desk
19 March 2026
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) کے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ صوبائی حکومت نوجوانوں کی فلاح و بہبود پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے، جس کے نتائج واضح طور پر نظر آنے چاہئیں۔ انہوں نے ‘اسکلز ڈویلپمنٹ’ اور ‘ایمپلائمنٹ پروموشن’ پروگراموں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی ہے۔
اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ ‘رورل اکنامک ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ’ کے تحت 42 ہزار نوجوانوں کو اوسطاً 73 ہزار روپے فی کس اسٹارٹ اپ گرانٹ دی جا رہی ہے، جس میں سے اب تک ساڑھے 5 ہزار کے قریب نوجوانوں میں 39.7 کروڑ روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ مزید برآں، 3 ارب روپے کے ‘احساس ہنر پروگرام’ کے تحت اب تک 1,211 درخواست گزاروں کو 5 لاکھ روپے تک کے بلا سود قرضے (مجموعی طور پر 58.5 کروڑ روپے) فراہم کیے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ ضم اضلاع کے لیے 685 ملین روپے کی لاگت سے ‘تیز رفتار اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام’ پر پیش رفت جاری ہے، جس کے تحت 800 نوجوانوں کی ٹریننگ مکمل ہو چکی ہے اور ان کی این ایل سی (NLC) اور یو ای ٹی (UET) جیسے بڑے اداروں میں پلیسمنٹ یقینی بنائی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ٹیوٹا سے فارغ التحصیل نوجوانوں کے لیے 15 ہزار روپے ماہانہ وظیفے کے ساتھ ‘آن جاب ٹریننگ’ کے پروگرام کو سراہتے ہوئے عید کے فوری بعد رورل اکنامک پراجیکٹ پر تفصیلی اجلاس طلب کر لیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان
18 July 2026
امریکی فضا آلودہ کرنے پر کینیڈا کو بھاری ٹیرف ادا کرنا ہوگا، صدر ٹرمپ
18 July 2026
امریکی حملوں میں صرف ایرانی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا: وائٹ ہاؤس
18 July 2026
واٹس ایپ اور بینک اکاؤنٹس ہیکنگ میں اضافہ، این سی سی آئی اے کا الرٹ
18 July 2026
اسرائیل کا غزہ میں جنازے پر حملہ، کم از کم 14 فلسطینی شہید
18 July 2026
ایران کے کویت، بحرین اور اردن میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے، کئی اہلکار زخمی
18 July 2026
بحرین میں فضائی حملے کا الرٹ جاری، سائرن فعال کر دیے گئے
18 July 2026
ایران اور عرب ممالک کے درمیان بات چیت کیلئے روس متحرک
18 July 2026