LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کیوبا میں ایک سال میں ساتواں بلیک آؤٹ، پورا ملک تاریکی میں ڈوب گیا ایران کی کوہاٹ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت، حکومت اورعوام سے تعزیت کا اظہار حوثی ملیشیا بحیرۂ احمر میں اشتعال انگیز کارروائیاں بند کرے: پاکستان آبنائے ہرمز میں ایک اور آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا: برطانیہ میری ٹائم کی تصدیق دشمن ملک سے خطرات: ایران نے 3 لاکھ 13 ہزار جانثار متحرک کر دیئے امریکا کا گرین لینڈ پر مستقل سکیورٹی کنٹرول، معاہدہ طے پا گیا: ٹرمپ کا دعویٰ جنوبی کوریا کا امریکا اور اسرائیل کی مشرق وسطیٰ کی جنگ میں فوج بھیجنے سے انکار نمازیوں کو مقدس مقام پر نشانہ بنانا انتہائی سفاکانہ اور انسانیت سوز فعل ہے: حنیف عباسی دہشتگردی کے بزدلانہ واقعات قوم کے عزم، حوصلے کو متزلزل نہیں کر سکتے: اویس لغاری سال کے اختتام تک 3 لاکھ افراد کو فوج میں بھرتی کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، کریملن ٹرمپ نے 3 بڑے میڈیا اداروں پر وائٹ ہاؤس میں کوریج پر پابندی لگا دی روسی ہتھیار دنیا کے قابل اعتماد اور مؤثر ترین ہتھیاروں میں شامل ہیں، صدر پوتن ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے کیونکہ وہ مالی و عسکری لحاظ سے نقصان اٹھا رہا ہے، ٹرمپ ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب اور ایونٹ کا باقاعدہ آغاز آج سے ہوگا آرمینیا کو یورپی یونین کی رکنیت ملنا مشکل ہے، روسی وزیر خارجہ

پاکستان کیخلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے: سہیل آفریدی

Web Desk

19 September 2026

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان ہم سب کا ملک ہے اور اس کے خلاف کی جانے والی کسی بھی قسم کی سازش کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ کوہاٹ میں دہشت گردوں کے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے شہید پولیس اہلکاروں اور عام شہریوں کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا فرنٹ لائن صوبہ ہے، جس کے عوام اور فورسز نے ملک میں امن کے قیام کے لیے 80 ہزار سے زائد جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے اور انہی قربانیوں کی بدولت آج اسلام آباد سمیت پورا ملک محفوظ ہے۔

سہیل آفریدی نے زور دیا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کی ان لازوال قربانیوں کی قدر کی جانی چاہیے کیونکہ عوامی جذبات کے خلاف کہے گئے الفاظ شہدا کی بے حرمتی کے مترادف ہیں۔ انہوں نے ملک کے سب سے بڑے صوبے کے وزیراعلیٰ کی جانب سے خیبرپختونخوا کے حوالے سے دیے گئے متنازع اور منفی بیانات کو شدید افسوسناک قرار دیا۔ وزیراعلیٰ کے پی نے واضح کیا کہ خیبرپختونخوا سمیت تمام صوبوں کے عوام پرخلوص اور محبِ وطن پاکستانی ہیں؛ لہٰذا صوبائی یا لسانی بنیادوں پر عوام میں تفریق، تعصب اور نفرت پیدا کرنے کی تمام تر سازشوں کو ناکام بنایا جائے گا۔