LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور قطرموجودہ کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کی صحت اور جیل ملاقاتوں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل پشاور ہائیکورٹ کے 4 مستقل ہونے والے ججز نے حلف اٹھا لیا سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک طالبان حکومت خود خطے کو غیر مستحکم کرنے کیلئے پراکسی بن چکی ہے: عاصم افتخار عمرہ زائرین اور ورکرز کیلئے پاکستانی سفارت خانے کی اہم ہدایات وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ آئل ٹینکرز پر حالیہ حملے، آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی آمدورفت میں شدید کمی ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان آئرلینڈ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 نوجوان ہلاک، 4 افراد زخمی سعودی عرب میں بدھ تک شدید گرمی، درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی عراق میں بس اور ٹرک میں تصادم، 7 سیاح جاں بحق، 23 زخمی آبنائے ہرمز میں تیل کے اخراج سے ماحولیاتی نقصان کھربوں ڈالر ہو سکتا ہے: ایران

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی چینی سفیر سے ملاقات: تجارت، سیاحت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

Web Desk

24 July 2026

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے اسلام آباد میں چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ سے اہم ملاقات کی، جس میں جی بی اور چین کے سنکیانگ ریجن کے درمیان تجارت، سیاحت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سکردو اور کاشغر کے درمیان براہ راست پروازوں کے آغاز اور ہنزہ میں چینی سیاحوں کے لیے آن ارائیول ویزا سہولت کی تجویز پر بھی بات چیت ہوئی۔ وزیراعلیٰ امجد حسین نے چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے ساتھ شاہراہِ قراقرم پر بلا تعطل آمدورفت اور مکمل سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی۔ چینی سفیر نے گلگت بلتستان میں معدنیات، توانائی اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کی وسیع گنجائش کو اجاگر کرتے ہوئے مستقبل میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مکمل تعاون کا عزم ظاہر کیا۔