LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعلیٰ مریم نواز نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کر دیا وزیراعظم کا گوگل ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ، اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں امن واستحکام کی ضمانت حکومت اپوزیشن ہاتھ ملائیں ایکدوسرے کے ساتھ ہاتھ نہ کریں: لیاقت بلوچ جو کچھ ہوا اس کی توقع نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال سے واپس منتقل کرنا بدقسمتی ہے: چیئرمین پی ٹی آئی ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ ملک بھر میں غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ بلوچستان میں دشمن عناصر ریاست اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنا چاہتے ہیں: فیلڈ مارشل پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق ایران کے خلاف امریکی پابندیاں، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ عائشہ وہاب امریکی کانگریس کی پہلی افغان نژاد خاتون رکن منتخب روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی دشمن کی دھمکیوں، حملوں کے باعث اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنا دیا: ایران

دہشتگردی کیخلاف جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی: سرفراز بگٹی

Web Desk

7 July 2026

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی امن و امان کی صورتحال کے باوجود بغیر بلٹ پروف گاڑی کے زیارت پہنچ گئے، جہاں انہوں نے دہشتگردی کے خلاف حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔

زیارت میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے واضح کیا کہ ملک و صوبے میں دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ اب ایک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اور حکومت کسی بھی صورت عوام کو اکیلا یا تنہا نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے کہا، “اگر کوئی بھی بلوچستانی مشکل میں ہوگا، تو میں خود اس کے پاس پہنچوں گا۔ حالات مشکل ضرور ہیں مگر حکومت اپنی ذمہ داریوں سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔” ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کے غیور عوام اب دہشتگردی کے خلاف متحد ہو کر کھڑے ہو چکے ہیں۔

سرفراز بگٹی نے فرائض کی انجام دہی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے بہادر جوانوں نے آخری سانس تک دہشتگردوں کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور ان کے بچوں کی تعلیم، کفالت اور مستقبل کی تمام تر ذمہ داری حکومتِ بلوچستان خود اٹھائے گی۔