LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پولیس اور عدالتی نظام ناقص ، پورے سسٹم کو جڑ سے اکھاڑنا ہوگا: حافظ نعیم الرحمان سندھ طاس معاہدے کی پاسداری علاقائی امن و استحکام کیلئے ضروری ہے: اسحاق ڈار ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی، رائفل تھامے تصویر کیساتھ ’نو مور نائس گائے‘ کا پیغام امریکا ایران تنازع کا واحد قابلِ عمل حل مذاکرات اور سفارت کاری ہے: چین آبنائے ہرمز سے کسی جہاز کو بغیر اجازت گزرنے کی اجازت نہیں: ایران امریکا کو سمجھنا ہوگا کہ دباؤ سے سفارتکاری بحال نہیں ہوسکتی: عباس عراقچی ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا روسی اخبارات میں سی آئی اے چیف کے دورہ ماسکو، برطانیہ کو روسی انتباہ اور سوئس پابندیوں کے مستقبل پر بحث پنجاب اسمبلی میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور پاکستان کے پورٹ سسٹم میں اصلاحات، 85 اقدامات پر عملدرآمد پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرادیں نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا این ای ڈی یونیورسٹی اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ایران نے امریکی پابندیوں کو ریاستی دہشتگردی قرار دے دیا ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر 11ویں پوزیشن حاصل کرلی

پاکستان تاقیامت رہے گا، کسی کا باپ نہیں توڑ سکتا: وزیراعلیٰ بلوچستان

Web Desk

14 August 2026

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے یومِ آزادی کے موقع پر پولو گراؤنڈ کوئٹہ میں ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان تاقیامت قائم و دائم رہے گا اور دنیا کی کوئی طاقت اسے نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ “ہم محب وطن پاکستانی تھے، محب وطن پاکستانی ہیں اور محب وطن پاکستانی رہیں گے، کسی کا باپ بھی پاکستان کو نہیں توڑ سکتا۔” انہوں نے بلوچستان کی ترقی اور امن و امان کی بحالی کے لیے مسلح افواج، ایف سی، پولیس اور سویلین شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ آزاد وطن ہمارے اسلاف کی ان گنت قربانیوں کا نتیجہ ہے اور امن کے قیام کے لیے قربانیوں کا یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا پورا عوام شہداء کے غمزدہ لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہے اور سیکورٹی فورسز کے جذبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ سرفراز بگٹی نے ریاست مخالف عناصر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ منفی پروپیگنڈے کے ذریعے بلوچستان کے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن اب صوبے کے باکمال نوجوان ان کے تمام مکر و فریب اور چالوں کو اچھی طرح سمجھ چکے ہیں۔