مزدوروں کے قاتل رعایت کے مستحق نہیں، سخت کارروائی ہوگی: وزیراعلیٰ بلوچستان
Web Desk
12 July 2026
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ضلع واشک کے علاقے ماشکیل میں نہتے اور بے گناہ مزدوروں کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ معصوم محنت کشوں کے قاتل کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور ان کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اپنے ایک سخت ردعمل میں سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ماشکیل میں شہید ہونے والے صرف پنجابی مزدور نہیں تھے بلکہ وہ پاکستان کے معزز شہری، محنت کش اور ہمارے اپنے بھائی تھے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ معصوم شہریوں پر یہ بزدلانہ حملہ کسی ایک صوبے یا قومیت پر نہیں بلکہ پاکستان کی وحدت، آئین اور ریاست پر حملہ ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے دہشت گردوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آزادی کی نام نہاد تحریک کا لبادہ اوڑھنے والے دہشت گردوں نے نہتے اور پرامن مزدوروں کو نشانہ بنا کر اپنے مکروہ عزائم پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیے ہیں۔ ان کا مقصد کسی حق کی جدوجہد نہیں بلکہ صرف دہشت، نفرت، خونریزی پھیلانا اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ ریاست دشمن عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور پاکستانی شہریوں کے خون کے ہر قطرے کا حساب قانون کے مطابق لیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
اقلیتیں معاشرے کا حسن، عزت اور تحفظ پر سمجھوتا نہیں ہوگا: مریم نواز
11 August 2026
وزیراعظم سے وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رضا حیات ہراج کی ملاقات
11 August 2026
آئی ایم ایف پروگرام: پانچویں قسط کے حصول کے لئے تیاریاں شروع
11 August 2026
پاکستان کے 1100 سے زائد نوادرات کی بیرونِ ملک سے واپسی
11 August 2026
کوئٹہ سے دیگر صوبوں کو جانے والی ٹرین سروس ایک روز کیلئے معطل
11 August 2026
رہبرِ انقلاب نے دشمن کے خلاف قومی اتحاد، یکجہتی برقرار رکھنے پر زور دیا: ایرانی صدر
11 August 2026
ایرانی دھمکی کے باعث ٹرمپ کا ترکیہ سے برطانیہ تک خفیہ فوجی پرواز میں سفر
11 August 2026
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
11 August 2026