آپریشن ردالفتنہ انتشار پھیلانے والوں کیلئے واضح پیغام ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی
Web Desk
5 February 2026
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ آپریشن ردالفتنہ بلوچستان میں خونریزی اور انتشار پھیلانے والوں کے لیے ایک واضح اور دوٹوک پیغام ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی ایل اے ایک فتنہ ہے جو معصوم شہریوں اور مزدوروں کو نشانہ بناتا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ یہ فتنہ بھارت کی ایماء پر پاکستان کی ترقی کے راستے میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے، تاہم پاکستان اپنی وحدت، ترقی اور عوام کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ فتنہ انگیزی کی ہر کوشش کا مؤثر اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاست الحمدللہ مضبوط ہے اور قوم متحد ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ پاکستان کے خلاف اٹھنے والا ہر ہاتھ قانون کے مطابق نہ صرف پوری طاقت سے روکا جائے گا بلکہ اسے ہمیشہ کے لیے توڑ دیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026