پنجاب حکومت کلینک آن وہیل منصوبہ 7 ماہ بھی نہ چلاسکی، نجی شعبے کو دینے کا فیصلہ
Web Desk
12 January 2026
لاہور: سابق وزیر اعظم مریم نواز نے 18 جون 2025 کو بڑے دعوے کے ساتھ کلینک آن وہیلز منصوبے کا افتتاح کیا تھا اور اعلان کیا تھا کہ عوام کا پیسہ عوام کی صحت پر ہی خرچ ہوگا۔ تاہم صرف سات ماہ کے اندر یہ منصوبہ چلانے میں حکومت ناکام رہی اور اب پنجاب حکومت نے اسے نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
محکمہ صحت پنجاب کے ذرائع کے مطابق منصوبے کے انتظامی امور، فیلڈ موبائل ہیلتھ یونٹس اور دیہی ایمبولنس سروسز کو آؤٹ سورس کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں نجی اداروں سے درخواستیں 26 جنوری تک طلب کی گئی ہیں۔
نجی شعبے کو 590 دیہی ایمبولنسز، 791 کلینک آن وہیلز اور 111 فیلڈ موبائل ہیلتھ یونٹس کے انتظامی اور عملی امور سپرد کیے جائیں گے۔ وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ نجی شعبے کی شمولیت سے منصوبے کی کارکردگی بہتر ہوگی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دعوے کیے تھے کہ ہر شہری کو دہلیز پر علاج کی سہولت دی جائے گی اور کلینک آن وہیل اور فیلڈ اسپتال کی تعداد بڑھائی جائے گی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ منصوبے کی ناکامی عوامی اعتماد کو بھی متاثر کر سکتی ہے، اور اب نجی شعبے کو سپرد کرنے کا فیصلہ حکومت کی ناکامی کا اعتراف ہے۔
متعلقہ عنوانات
حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات، کامیابی کے دعوے، مشترکہ اعلامیہ جلد متوقع
3 October 2026
ایران کے پاس ایسا کوئی نہیں ہے جس سے مذاکرات کیے جائیں: ٹرمپ
3 October 2026
امارات نے اسرائیل جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کو دہشتگردی قرار دیدیا
3 October 2026
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
3 October 2026
سیاسی جماعتوں سےامید نہیں رہی، اصلاح نہ ہوئی تو کاکروچ باہر آئیں گے: سعد رفیق
3 October 2026
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
3 October 2026
لاڑکانہ میں فائرنگ سے باپ اور 3 بیٹوں سمیت 5 افراد جاں بحق
3 October 2026
ایف سی بلوچستان کے درجنوں میڈیکل کیمپس، ہزاروں مریضوں کا مفت علاج
3 October 2026