LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کی اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر جلد مکمل کرنے کی ہدایت بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق رپورٹ انتہائی تشویشناک ہے: سہیل آفریدی ٹرمپ نے عمان کو آبنائے ہرمز میں مداخلت پر حملے کی دھمکی دیدی چیف جسٹس سے انگلینڈ اینڈ ویلز ہائی کورٹ کے جج جسٹس کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ وفاقی آئینی عدالت کا کارپوریٹ ٹیکس دہندگان کے حق میں بڑا فیصلہ بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا پاکستان اور قطرموجودہ کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کی صحت اور جیل ملاقاتوں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل پشاور ہائیکورٹ کے 4 مستقل ہونے والے ججز نے حلف اٹھا لیا سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک طالبان حکومت خود خطے کو غیر مستحکم کرنے کیلئے پراکسی بن چکی ہے: عاصم افتخار عمرہ زائرین اور ورکرز کیلئے پاکستانی سفارت خانے کی اہم ہدایات

چین اور سعودیہ کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، امریکا ایران مفاہمتی یادداشت پر تبادلہ خیال

Web Desk

1 July 2026

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ایک اہم اور سٹریٹجک ملاقات ہوئی ہے، جس میں امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ مفاہمتی یادداشت (MoU) سمیت مشرقِ وسطیٰ کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے خطے کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا تسلسل اور جلد کسی جامع معاہدے تک پہنچنا خطے کے وسیع تر امن کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر فوری عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے واضح کیا کہ موجودہ جنگ بندی کی صورتحال زیادہ تسلی بخش نہیں ہے، اس لیے مستقل حل تلاش کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ کے مقابلے میں ہمیشہ مذاکرات اور تصادم کے بجائے بامقصد مکالمہ ہی بہترین راستہ ہے۔ چین اس سلسلے میں سعودی عرب کے ساتھ مل کر خطے میں کشیدگی کم کرنے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے اپنا تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ ملاقات کے دوران سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بین الاقوامی فورمز پر چین کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ریاض بیجنگ کی ‘ون چائنا پالیسی’ (One China Policy) کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے خطے میں چین کے بڑھتے ہوئے سفارتی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب چین کے ساتھ اپنے دوطرفہ تزویراتی و معاشی تعلقات کو مزید فروغ دینے کا شدید خواہاں ہے اور وہ بیجنگ کے ساتھ مل کر علاقائی امن و استحکام کے لیے تعاون کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان ان دنوں دو روزہ اہم سرکاری دورے پر چین میں موجود ہیں، جہاں ان کی دیگر اعلیٰ چینی قیادت سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔