LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیویارک کے مشہور ساحلی علاقے کونی آئی لینڈ میں فائرنگ، 4 بچوں سمیت 8 افراد زخمی اسرائیل کی سفاکیت کم نہ ہوئی، ڈرون حملے میں مزید 2 فلسطینی شہید، متعدد زخمی یورپ میں شدید گرمی کی لہر برقرار، اموات 4 ہزار سے تجاوز کر گئیں اسرائیلی فوج کے سربراہ کا لبنان میں فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، باقر قالیباف ٹرمپ نے کہا وٹکوف، جیرڈ کشنر دوبارہ ماسکو آنے کیلئے تیار ہیں: ترجمان کریملن صدر ٹرمپ انقرہ میں نیٹو ممالک کے اجلاس میں شرکت کریں گے، وائٹ ہاؤس اوپیک پلس ممالک کا اگست کیلئے تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ امریکی نیوی نے بحیرہ عرب میں لاپتہ اہلکار کی تلاش روک دی گروپ کیپٹن کو شہید کرنے والا ملزم سعد 9 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا: آئی جی اسلام آباد وفاقی وزیر احسن اقبال کا دورہ امریکہ: ہیلتھ کیئر اور معاشی ترقی کے لیے سمندر پار پاکستانیوں کو شراکت داری کی دعوت، ٹیلی میڈیسن ماڈل کی تجویز فلسطینی علاقوں پر قبضہ ختم ہونے تک اسرائیل سے تعلقات بحال نہیں ہو سکتے، مصر یمنی فورسز اور حوثیوں کے درمیان جھڑپوں میں 65 اموات کی تصدیق شہید رہبراعلیٰ کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر پشاور: چینی باشندوں کی حفاظت کےلئے فول پروف نظام قائم

چینی وزیر خارجہ کل سے ڈنمارک، سویڈن، فن لینڈ اور ناروے کا دورہ کریں گے

Web Desk

1 July 2026

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کل (2 جولائی) سے چار یورپی ممالک کے سرکاری دورے کا آغاز کر رہے ہیں، جہاں وہ مختلف اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بیجنگ میں معمول کی پریس بریفنگ کے دوران میڈیا کو بتایا کہ وزیر خارجہ وانگ یی 2 جولائی سے 8 جولائی تک ڈنمارک، سویڈن، فن لینڈ اور ناروے کا دورہ کریں گے۔

ترجمان نے دورے کے شیڈول کے حوالے سے مزید بتایا کہ اس 7 روزہ دورے کے دوران چینی وزیر خارجہ ان چاروں یورپی ممالک میں اپنے ہم منصبوں اور اعلیٰ حکام سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے، باہمی دلچسپی کے امور اور عالمی و علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔