LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاک چین تعلقات نئی اسٹریٹجک بلندی پر: مشترکہ اعلامیے میں “چین پاکستان سکیورٹی پارٹنرشپ” کے قیام بڑی کامیابی توحید ہے، اللہ صبر کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے، خطبہ حج امریکا کو خطے میں مزید اڈے قائم کرنے کا موقع نہیں ملے گا: مجتبیٰ خامنہ ای پنجاب میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران شدید ہیٹ ویو کا خدشہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سرکاری دورے پر نیویارک پہنچ گئے مریم نواز کی اے آئی آئی بی کو ڈویلپمنٹ پراجیکٹ میں شراکت داری کی پیشکش پاکستان اور چین کا تزویراتی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق: مشترکہ اعلامیہ بھارت میں عیدالاضحیٰ پر نمازعید اور قربانی پر پابندی عائد ایران کے ساتھ معاہدہ اب بھی ممکن، قطر میں بات ہوئی ہے: امریکی وزیر خارجہ چین دنیا کیلئے قابل تقلید ماڈل، معاشی طاقت میں کوئی ثانی نہیں: وزیراعظم وزیر داخلہ محسن نقوی کا منیٰ میں پاکستانی حجاج کرام کے کیمپس کا دورہ وزیراعظم کی چینی وفود سے ملاقاتیں، اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کا عزم لبیک اللھم لبیک! حج کا رکن اعظم ’’وقوف عرفہ‘‘ آج ادا کیا جائے گا ملک بھر میں بوہری برادری آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش وخروش سے منا رہی ہے ایران میں صدر مسعود پزشکیان کی ہدایت پر انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا فیصلہ

چین نے تاجکستان کے سرحدی علاقے میں اپنے شہریوں کو فوری انخلا کی ہدایت دے دی، حفاظت کے لیے ہنگامی الرٹ جاری

Web Desk

19 January 2026

چین نے تاجکستان میں اپنے شہریوں کو افغانستان کے ساتھ سرحدی علاقے سے فوری انخلا کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ چینی سفارت خانے نے پیر کے روز سکیورٹی الرٹ میں کہا کہ تاجکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقے میں صورتحال کشیدہ ہے اور شہریوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق اتوار کی شام افغانستان کے صوبہ بدخشاں سے چار مسلح افغان افراد غیر قانونی طور پر تاجکستان کے خاتلون علاقے میں داخل ہوئے، جنہیں تاجک سرحدی فورسز نے ہلاک کر دیا۔

سفارت خانے نے تاجکستان میں موجود چینی کمپنیوں اور شہریوں پر زور دیا کہ وہ حفاظتی اقدامات مضبوط کریں، سرحدی علاقوں کی نگرانی کریں اور جلد از جلد علاقے سے انخلا کریں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تاجکستان اور افغانستان کی سرحدی علاقوں کا سفر کرنے سے گریز کریں۔

یاد رہے کہ 26 نومبر 2025 کو خاتلون ضلع شمس الدین شوہین میں حملے میں تین چینی شہری ہلاک اور ایک زخمی ہوا تھا، جبکہ 30 نومبر کو اسی علاقے میں ایک اور مسلح حملے میں بھی چینی شہری متاثر ہوئے تھے۔ ان واقعات کے بعد سفارت خانے نے سکیورٹی الرٹ جاری کیا تھا۔