چین کا آبدوز سے سٹریٹجک میزائل چلانے کا کامیاب تجربہ
Web Desk
6 July 2026
چین نے بحرالکاہل میں آبدوز سے اسٹریٹجک میزائل چلانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے، جس پر آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جاپان جیسے علاقائی ممالک نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
چینی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق، ڈمی وارہیڈ (غیر مسلح ہتھیار) سے لیس اس تجرباتی میزائل کو بحرالکاہل میں ایک طویل فاصلے پر متعین کردہ ہدف کی جانب داغا گیا جہاں وہ اپنے مقررہ مقام پر گر گیا۔ چینی حکام کا کہنا ہے کہ یہ میزائل تجربہ ان کے معمول کے فوجی تربیتی پروگرام کا حصہ تھا جو مکمل طور پر بین الاقوامی قوانین کے عین مطابق کیا گیا، اور اس سلسلے میں متعلقہ ممالک کو پیشگی اطلاع بھی دے دی گئی تھی۔ چینی میڈیا نے واضح کیا کہ اس تجربے میں کسی خاص ملک یا ہدف کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔
عالمی برادری اور ہمسایہ ممالک کا ردعمل چینی دعووں کے باوجود خطے کے اہم ممالک نے اس تجربے کو امن کے لیے خطرہ قرار دیا ہے جاپانی حکام نے تصدیق کی کہ انہیں ٹیسٹ سے متعلق پہلے آگاہ کر دیا گیا تھا، تاہم انہوں نے بیجنگ انتظامیہ سے اس انتہائی حساس معاملے پر نظرثانی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ آسٹریلیا کی وزیرِ خارجہ پینی وونگ نے کہا کہ چین نے ٹیسٹ سے متعلق آگاہ تو کیا تھا، لیکن کینبرا کا مؤقف ہے کہ اس قسم کے بیلسٹک میزائل ٹیسٹ پورے خطے کے لیے شدید عدم استحکام کا باعث بن سکتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ چین کے اس ٹیسٹ کی تصدیق ایسے وقت میں ہوئی جب آسٹریلیا نے بحرالکاہل میں واقع اپنے ہمسایہ جزیرے فجی کے ساتھ ایک اہم دفاعی معاہدے پر دستخط کیے۔ نیوزی لینڈ نے بھی اس تجربے پر سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ وزیرِ خارجہ ونسٹن پیٹرز کا کہنا تھا کہ جوہری صلاحیت رکھنے والے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا یہ تجربہ علاقائی استحکام اور امن کی کوششوں سے مطابقت نہیں رکھتا۔
متعلقہ عنوانات
صدرمملکت کرغزستان پہنچ گئے، ایئر پورٹ پر گارڈ آف آنرز پیش
6 July 2026
یورپ میں شدید گرمی کی نئی لہر، متعدد ممالک میں جنگلاتی آگ، انخلا جاری
6 July 2026
مودی حکومت عالمی پانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی مرتکب ہے: عظمیٰ بخاری
6 July 2026
اسحاق ڈار کی یو این سیکرٹری جنرل عہدے کی امیدوار سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
6 July 2026
جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، 6 فلسطینی شہید
6 July 2026
اسرائیلی وزیرِ دفاع کی ایرانی قیادت ختم کرنے کی دھمکی
6 July 2026
روس کا یوکرین آپریشن ایک حقیقی جنگ کی شکل اختیار کر رہا ہے: کریملن
6 July 2026
طالبان رجیم تقسیم کا شکار، طالبان کمانڈر قتل، امن وامان کے دعوے زمین بوس
6 July 2026