LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیویارک کے مشہور ساحلی علاقے کونی آئی لینڈ میں فائرنگ، 4 بچوں سمیت 8 افراد زخمی اسرائیل کی سفاکیت کم نہ ہوئی، ڈرون حملے میں مزید 2 فلسطینی شہید، متعدد زخمی یورپ میں شدید گرمی کی لہر برقرار، اموات 4 ہزار سے تجاوز کر گئیں اسرائیلی فوج کے سربراہ کا لبنان میں فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، باقر قالیباف ٹرمپ نے کہا وٹکوف، جیرڈ کشنر دوبارہ ماسکو آنے کیلئے تیار ہیں: ترجمان کریملن صدر ٹرمپ انقرہ میں نیٹو ممالک کے اجلاس میں شرکت کریں گے، وائٹ ہاؤس اوپیک پلس ممالک کا اگست کیلئے تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ امریکی نیوی نے بحیرہ عرب میں لاپتہ اہلکار کی تلاش روک دی گروپ کیپٹن کو شہید کرنے والا ملزم سعد 9 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا: آئی جی اسلام آباد وفاقی وزیر احسن اقبال کا دورہ امریکہ: ہیلتھ کیئر اور معاشی ترقی کے لیے سمندر پار پاکستانیوں کو شراکت داری کی دعوت، ٹیلی میڈیسن ماڈل کی تجویز فلسطینی علاقوں پر قبضہ ختم ہونے تک اسرائیل سے تعلقات بحال نہیں ہو سکتے، مصر یمنی فورسز اور حوثیوں کے درمیان جھڑپوں میں 65 اموات کی تصدیق شہید رہبراعلیٰ کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر پشاور: چینی باشندوں کی حفاظت کےلئے فول پروف نظام قائم

چینی نائب صدر کی سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات، جامع سٹریٹجک شراکت داری کا عزم

Web Desk

1 July 2026

چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے بیجنگ میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے اہم ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے مابین جامع سٹریٹجک شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات کے دوران چینی نائب صدر ہان ژینگ نے کہا کہ دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت کی بہترین سٹریٹجک رہنمائی کے باعث حالیہ برسوں میں چین اور سعودی عرب کے تعلقات مسلسل مثبت سمت میں آگے بڑھے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ رواں سال دونوں ممالک کے مابین جامع سٹریٹجک شراکت داری کے قیام کی دسویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

چینی نائب صدر کا کہنا تھا کہ چین، سعودی عرب کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاقِ رائے پر عمل درآمد، سیاسی باہمی اعتماد کو مضبوط بنانے اور اعلیٰ سطح کے روابط کو وسعت دینے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘گلوبل ساؤتھ’ کے اہم ارکان ہونے کے ناطے چین اور سعودی عرب کو باہمی رابطوں اور ہم آہنگی کو مزید فروغ دینا چاہئے تاکہ خطے اور دنیا میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے چینی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور چین کے مابین جامع سٹریٹجک شراکت داری اس وقت اپنی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے واضح الفاظ میں اعادہ کیا کہ سعودی عرب ’’ایک چین‘‘ (One China) پالیسی پر مضبوطی سے قائم ہے اور بیجنگ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو کثیرالجہتی شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہیے اور مل کر دنیا بھر میں امن و استحکام کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہئے۔