LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور کویت کے درمیان ‘پروٹوکول معاہدہ 2026’ پر دستخط بلوچستان کی صورتحال بارے دفاعی جائزہ اجلاس، سیف سٹی پروجیکٹ فعال کرنے کا فیصلہ وزیر خزانہ سے اسیاڈ گروپ کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا عزم فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کویت کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال یوکرین میں غیر ملکی فوجی دستے روس کے جائز فوجی اہداف بنیں گے، ماریہ زخارووا شاہ غلام قادر، راجہ فاروق حیدر نے بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیراعظم نامزد کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا وزیر داخلہ کا نادرا میگا سینٹر میں پاسپورٹ آفس کی سہولت مہیا کرنے کا اعلان پاکستانی طالبات کیلئے بڑی خوشخبری، ٹیوشن فیس اور ہاسٹل سمیت اسکالرشپ کا اعلان پمز ہسپتال کے واقعے نے قوم کو غم میں مبتلا کر دیا: حافظ نعیم الرحمٰن بانی پی ٹی آئی کی شفا انٹرنیشنل منتقلی کا معاملہ: عظمیٰ خان کی توہینِ عدالت کی فوری سماعت کے لیے نئی درخواست دائر پمز حادثہ انتہائی دل خراش، کیٹی بندر پر ڈیپ سی پورٹ بنانا شہید بینظیر بھٹو کا خواب تھا: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے وفاقی وزیر صحت سے استعفے کا مطالبہ کردیا سانحہ پمز کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست دائر دو سال سے زائد عرصے میں ٹرائل شروع نہ ہوسکا، قتل کیس کے ملزم کو ضمانت مل گئی امریکا، ایران کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان کی کوششیں جاری ہیں: دفتر خارجہ

مشرقِ وسطیٰ کی بدلتی صورتحال میں چین کے وزیر خارجہ کا سعودی عرب، یو اے ای اور اردن کا اہم دورہ

Web Desk

11 December 2025

بیجنگ: مشرقِ وسطیٰ میں تیزی سے بدلتی ہوئی سفارتی اور اسٹریٹجک صورتحال کے تناظر میں چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے آج سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور اردن کے اہم دورے کا آغاز کر دیا۔ اس دورے کو خطے میں طاقت کے نئے توازن اور امن کی کوششوں کے باعث غیرمعمولی اہمیت حاصل ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس وقت مشرقِ وسطیٰ میں اثرورسوخ، اقتصادی تعاون اور نئی صف بندیاں بڑی طاقتوں کے لیے مرکزی حیثیت اختیار کر چکی ہیں، جبکہ چین بھی خطے میں اپنا کردار مزید مضبوط کرنے کے لیے سرگرم ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق وانگ یی کا دورہ 12 سے 16 دسمبر تک جاری رہے گا، جس میں وہ تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے۔ ترجمان گو جیاکون کا کہنا ہے کہ اس دورے سے سیاسی باہمی اعتماد مزید مستحکم ہوگا اور تعاون کے نئے دریچے کھلیں گے۔

اگرچہ باضابطہ ایجنڈا ظاہر نہیں کیا گیا، تاہم ذرائع کے مطابق مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال، مشترکہ مفادات اور خطے میں امن کی کوششیں اہم موضوعات ہوں گے۔

یہ بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ چین اپنے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کو مشرقِ وسطیٰ تک مزید توسیع دینے پر بات چیت کرے گا یہ وہ عالمی اقتصادی منصوبہ ہے جسے صدر شی جن پنگ نے گزشتہ دہائی میں عالمی سطح پر متعارف کرایا تھا۔

واضح رہے کہ 2023 میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی میں بھی چین نے کلیدی کردار ادا کیا تھا، جس کے بعد خطے میں بیجنگ کا اثرورسوخ مزید بڑھا ہے۔