LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسپیکر قومی اسمبلی نے زیرِ تحویل اراکین ثناء اللہ مستی خیل اور داور کنڈی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے امریکی ریاست وسکونسن میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے رفقا کی فہرست جیل حکام کو جمع روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق حکومت مخالف تحریک، جے یو آئی کل ملتان میں کانفرنس کرے گی وزیراعظم کی قیمتی پتھروں کیلئے برانڈ پاکستان متعارف کروانے کی ہدایت آئینی عدالت: بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست ناقابل سماعت قرار کے پی حکومت سیکیورٹی چیلنجز پر چڑھائی کو ترجیح دیتی رہی، قیدی رہنما کا ریلیف عدالتوں کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ خیبرپختونخوا کا فیصلہ واپس لے کر ایوان کو مضبوط بنایا جائے، یہ حکومت بندوق اور پیسے کے زور پر قائم ہے: اپوزیشن لیڈر حکومت نے مذاکرات کی ہر ممکن کوشش کی لیکن تحریک انصاف نے سیاسی خود کش حملہ کیا: بلاول بھٹو قومی اسمبلی میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کی توثیق کیلئے قرارداد پیش محسن نقوی سے روسی ہم منصب کی ملاقات، وفود کی سطح پر تفصیلی مذاکرات سعودی ہوائی اڈوں پر حملوں کے باعث پاکستانی پروازیں متاثر، 114 منسوخ وزیر اعلیٰ پنجاب نے لائیو سٹاک کارڈ فیز 2 کا افتتاح کر دیا

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کم عمر افراد پر مقدمات کا اندراج روک دیا

Web Desk

2 December 2025

چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے آئی جی پنجاب کو کم عمر افراد پر مقدمات درج کرنے سے روک دیا جب کہ چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری کو غیر قانونی طور پر وکلا کے چیمبرز کو بھی سیل کرنے سے روک دیا۔

پنجاب میں موٹر سائیکل اور گاڑیاں چلانے والے کم عمر بچے اور ٹریفک قوانین کے خلاف ورزیوں پر پولیس کی جانب سے کم عمر بچوں کو نہ صرف گرفتار کیا گیا بلکہ انہیں حوالات میں بند کر کے اگلے روز ہتھکڑیاں لگا کر عدالتوں میں پیش کیا گیا۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے کم عمر بچوں کو ہتھکڑیاں لگانے پر سخت نوٹس لیا اور آئی جی پنجاب کو طلب کیا، چیف جسٹس کے حکم پر آئی جی پنجاب چیمبر میں ملاقات کے لیے پیش ہوئے۔جسٹس عالیہ نیلم نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کم عمر ڈرائیورز پر مقدمات درج کرنے پر تشویش کا اظہار کیا، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے آئی جی پنجاب کو فوری طور پر کم عمر ڈرائیورز کے خلاف مقدمات درج کرنے سے روک دیا۔چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ پہلے آگاہی مہم چلائی جائے اور کمر عمر ڈرائیورز کو وارننگ دیں غلطی دہرانے پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔