LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور قطرموجودہ کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کی صحت اور جیل ملاقاتوں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل پشاور ہائیکورٹ کے 4 مستقل ہونے والے ججز نے حلف اٹھا لیا سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک طالبان حکومت خود خطے کو غیر مستحکم کرنے کیلئے پراکسی بن چکی ہے: عاصم افتخار عمرہ زائرین اور ورکرز کیلئے پاکستانی سفارت خانے کی اہم ہدایات وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ آئل ٹینکرز پر حالیہ حملے، آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی آمدورفت میں شدید کمی ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان آئرلینڈ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 نوجوان ہلاک، 4 افراد زخمی سعودی عرب میں بدھ تک شدید گرمی، درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی عراق میں بس اور ٹرک میں تصادم، 7 سیاح جاں بحق، 23 زخمی آبنائے ہرمز میں تیل کے اخراج سے ماحولیاتی نقصان کھربوں ڈالر ہو سکتا ہے: ایران

دریائے چناب میں سیلاب، تریموں ہیڈ پر پانی کی سطح بلند، چنیوٹ میں نہر میں شگاف سے فصلیں زیر آب

Web Desk

24 July 2026

دریائے چناب میں سیلابی صورتحال کے باعث تریموں ہیڈ ورکس پر پانی کی آمد 1,48,650 کیوسک اور اخراج 1,36,050 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ محکمہ آبپاشی نے آئندہ 24 گھنٹوں میں پانی کے بہاؤ میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ دوسری جانب چنیوٹ میں جھنگ روڈ بائی پاس کے قریب سیم نہر میں 50 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے متعدد ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیرِ آب آ گئی ہیں۔ ترجمان پی ڈی ایم اے (PDMA) کے مطابق مون سون بارشوں سے پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوا ہے اور اس وقت دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر 3,42,000 کیوسک، کالاباغ میں 3,09,000 کیوسک اور چشمہ کے مقام پر 2,93,000 کیوسک کے ساتھ نچلے درجے کا سیلاب ہے۔