LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عظمیٰ خانم اور نورین نیازی کی نظربندی معطل کرنے کی استدعا مسترد وزیر خزانہ کی اہم ملاقاتیں، ڈیجیٹائزیشن، پی آئی اے اور ریکوڈک پر مشاورت لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے: رانا ثنااللہ ایرانی وزارت خارجہ کا کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی کے بیان پر سخت ردعمل افغان سرزمین سے ڈرون حملے ناقابلِ قبول، دفاع ہمارا حق، فوری جواب دیا جائے گا: عطا تارڑ وزیراعظم کی امریکا میں اہم ملاقاتیں، نوجوانوں کو ملکی بہتری کیلئے کردار ادا کرنے کی دعوت 26 نومبر احتجاج کیس: راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کا محفوظ فیصلہ کل سنایا جائے گا اسحاق ڈار کی عباس عراقچی سے ملاقات، امن و استحکام کیلئے مذاکرات پر زور نیتن یاہو نے خطے میں اجتماعی قتل کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے: ہسپانوی وزیراعظم امریکی بحریہ کے طویل مشن کے دوران آٹھ اہلکاروں کی خودکشی کی کوشش پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، انڈیکس 186 پوائنٹس بڑھ گیا دراندازی پر سخت ردعمل، پاکستان کے افغانستان میں 10 فوجی اہداف پر حملے پاکستان نے افغان سرزمین سے ڈرونز بھیجنا ملکی خود مختاری، سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیدیا چینی صدر 3 روزہ دورے پر امریکہ پہنچ گئے، ریڈ کارپٹ استقبال، توپوں کی سلامی آبنائے ہرمز میں ایک اور مال بردار بحری جہاز کو پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا: برطانوی میری ٹائم

مفاہمت اور مکالمے سے سیاسی و معاشی استحکام آئے گا: چودھری سرور

Web Desk

23 September 2026

سابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے ملک کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش سیاسی، معاشی اور سماجی بحرانوں سے نکالنے کے لیے سیاسی مفاہمت، باہمی مکالمے اور اعتماد کی بحالی کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ سیاسی اختلافات کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کرنے کے بجائے تمام سیاسی فریقین کو قومی مفاد کی خاطر فوری طور پر مذاکرات کی میز پر بیٹھنا چاہیے، کیونکہ سیاسی استحکام کے بغیر معیشت کی بحالی اور عوامی مسائل کا حل ناگزیر ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی گرفتاری پر ردِعمل دیتے ہوئے سابق گورنر نے کہا کہ اس نوعیت کے اقدامات سے سیاسی کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا اور مفاہمت کی فضا مکدر ہوگی، جس کا ملک اس وقت بالکل متحمل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے حکومت اور اپوزیشن دونوں پر زور دیا کہ وہ تلخ ماضی کو بھول کر تحمل، برداشت اور اعلیٰ درجے کی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ چودھری سرور نے واضح کیا کہ قومی مسائل کا پائیدار حل طاقت کے استعمال یا گرفتاریوں میں نہیں بلکہ آئین و قانون کی حد میں رہتے ہوئے بامقصد مذاکرات اور سیاسی مفاہمت میں پنہاں ہے۔