چمن،افغان فورسز کی فائرنگ،3 پاکستانی زخمی
Web Desk
6 December 2025
افغان سرحد کے قریب افغان فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے تین پاکستانی شہری زخمی ہو گئے۔ ڈی ایچ او چمن ڈاکٹر نوید کے مطابق زخمیوں میں دو خواتین اور ایک مرد شامل تھے، جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فارغ کر کے گھروں کو بھیج دیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ رات گئے افغان فورسز نے بابِ دوستی گیٹ کے قریب پاکستانی پوسٹ پر بلا اشتعال فائرنگ کی، جس کے بعد پاک فوج نے بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کی۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کے ردعمل کے بعد افغان اہلکار اپنے مورچے چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فورسز کی جوابی کارروائی سے افغان فورسز کی متعدد فوجی چوکیاں متاثر ہوئیں۔ پاک افغان سرحد پر اس وقت مکمل خاموشی ہے
متعلقہ عنوانات
ایران برسوں سے مجھے نشانہ بنانا چاہتا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ
10 July 2026
اسحاق ڈار سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی امیدوار ربیکا گرینسپان کی ملاقات
10 July 2026
امریکا، ایران کشیدگی کم کرانے کے لیے قطری ثالث دوبارہ متحرک
10 July 2026
قطر اور مصر کے وزرائے خارجہ کا رابطہ، ایران امریکا مذاکرات جاری رکھنے پر زور
10 July 2026
یوکرین کے ایک رات میں روس پر 376 ڈرون حملے، آئل ریفائنری اور بندرگاہ کو نشانہ بنایا گیا
10 July 2026
قومی ہاکی ٹیم کے غیر ملکی کوچز پاکستان پہنچ گئے، ذمہ داریاں سنبھال لیں
10 July 2026
ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان، جنگ بندی ختم ہونے کا دعویٰ
10 July 2026
آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کشیدہ؛ حکومت نے وفاق سے رینجرز اور ایف سی اہلکار مانگ لیے
10 July 2026