LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
میرعلی سے دہشت گردوں کا چھپایا گیا اسلحہ اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ

امریکی سینٹکام کمانڈر کا آبنائے ہرمز کا دورہ، سمندری بارودی سرنگیں ہٹانے کا دعویٰ

Web Desk

26 October 2026

امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے اہم عالمی سمندری گزرگاہ آبنائے ہرمز کا فضائی دورہ کیا اور وہاں سمندری بارودی سرنگیں (Naval Mines) صاف کرنے کے مشن پر مامور امریکی فوجی اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔

امریکی سینٹکام کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، ایڈمرل بریڈ کوپر نے امریکی فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے آبنائے ہرمز کی فضائی نگرانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کی جانب سے بچھائی گئی سمندری بارودی سرنگوں کو کامیابی سے ہٹا دیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکا خلیجی شراکت داروں اور بین الاقوامی شپنگ انڈسٹری کی حمایت جاری رکھے گا اور اس ستراتیژک گزرگاہ میں آزادانہ جہاز رانی (Freedom of Navigation) اور بحری آمدورفت کو یقینی بنانے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔

سینٹکام حکام کے مطابق، امریکی افواج کی معاونت اور تحفظ کی بدولت گزشتہ 6 ماہ کے دوران 3 ہزار سے زائد تجارتی جہاز آبنائے ہرمز سے محفوظ طریقے سے گزرے، جس کے نتیجے میں خلیجی ممالک کو 1 ارب 50 کروڑ بیرل سے زائد خام تیل کی عالمی برآمدات ممکن بنائی گئیں۔ سینٹکام نے مزید دعویٰ کیا کہ اس گزرگاہ سے سفر کرنے والے 95 فیصد سے زائد تجارتی بحری جہاز بالکل محفوظ رہے ہیں۔