LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
یمنی فورسز کا حوثی فوجی کیمپ پر فضائی حملہ، 7 افراد ہلاک پاکستان کا افغان طالبان کو ڈی مارش، فضائی حدود کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج ماسکو میں عالمی مذہبی اجتماع، حسین محی الدین قادری پاکستان کی نمائندگی کریں گے امریکا سفارت کاری کرے یا مقابلہ، ایران دونوں کیلئے تیار ہے: عباس عراقچی امریکا کو جواب دینا ہوگا، مذاکرات چاہتا ہے یا خلل ڈالنا؟ ایرانی صدر حکمرانوں کے ناجائز معاہدوں نے ملکی معیشت کو تباہ کیا: حافظ نعیم الرحمان پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان باقاعدہ مذاکرات کل سے شروع ہوں گے، معاشی کارکردگی اور اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی امریکی فضائی اڈے کے قریب ہنگامی صورتحال، متعدد افراد گرفتار نورستان جھڑپ، پاکستان نے افغان طالبان کے الزامات مسترد کر دیے: وزراتِ اطلاعات بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 96 گھنٹوں میں 71 سے زائد دہشتگرد ہلاک پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کا لائیو ویپن فائرنگ کا شاندار مظاہرہ امریکی ایف بی آئی کی مطلوبہ فہرست میں شامل مفرور پاکستانی نژاد ڈاکٹر زاہد الاسلام سے متعلق نیا بیان جاری اقوام متحدہ میں شہباز شریف کا خطاب فلسطینی مشن نے سوشل میڈیا پر نمایاں کر دیا وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی علی امین گنڈاپور کے گھر آمد جنوبی افریقہ میں فائرنگ کے دو واقعات میں 27 افراد ہلاک، متعدد زخمی

سیز فائر برقرار ، افغانستان کی جانب سے جارحيت کا جواب دیا، وزارت اطلاعات

Web Desk

6 November 2025

وزارت اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر فائر بندی کی خلاف ورزی افغانستان کی جانب سے ہوئی۔ چمن بارڈر پر افغان حدود سے کچھ عناصر نے پاکستانی پوسٹوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی، جس پر سیکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر ردِعمل دیتے ہوئے ذمہ دارانہ انداز میں جواب دیا۔
وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستان نے افغانستان کی جانب سے اس واقعے سے متعلق دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ فائرنگ افغانستان کی طرف سے شروع ہوئی تھی، تاہم پاکستانی فورسز کی ذمہ دارانہ کارروائی سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا۔
وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ جنگ بندی بدستور برقرار ہے، جبکہ پاکستان مذاکرات کے تسلسل اور سرحدی تعاون کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ وزارت اطلاعات نے افغان حکام سے باہمی رابطے اور تعاون کی امید ظاہر کی ہے تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام یقینی بنائی جا سکے۔