فیلڈ مارشل سے کینیڈین وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
Web Desk
20 July 2026
کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ سیکورٹی روابط کو وسعت دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے عالمی امن اور علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے موئقف کو اجاگر کرتے ہوئے دہشت گردی اور مشترکہ سیکورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون پر زور دیا۔ اس موقع پر کینیڈین وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلسل قربانیوں اور خطے میں امن و استحکام کے لیے تعمیری کردار کی بھرپور تعریف کی۔ دونوں رہنماؤں نے دفاعی و سیکورٹی شعبوں میں مشترکہ روابط کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
متعلقہ عنوانات
عالمی منڈی میں خام تیل کی بڑھتی قیمتوں نے حصص بازاروں کو ہلا کر رکھ دیا
21 July 2026
طلبہ کی مدد کیلئے مصنوعی ذہانت سے چلنے والا انسانی روبوٹ متعارف
21 July 2026
امریکا کے مسلسل دسویں رات حملے، ایران کی کویت اور بحرین میں جوابی کارروائی
21 July 2026
پہلی بار AI نے دوسری اے آئی کمپنی کو ہیک کر دیا
21 July 2026
گوگل نے اینڈرائیڈ 16 میں سکیورٹی خامی کی تصدیق کر دی
21 July 2026
سابقہ وطن واپسی پر ملالہ یوسفزئی کی سالگرہ کی تقریب: تعلیم اور لڑکیوں کے حقوق کے عزم کا اعادہ
21 July 2026
بھارت: یونیورسٹی داخلہ امتحانات میں دھاندلی کے خلاف ہزاروں طلباء سڑکوں پر نکل آئے، نوجوانوں میں شدید غم و غصہ
21 July 2026
شرقِ اوسط میں بڑھتی کشیدگی: امریکہ کا دنیا بھر میں موجود اپنے شہریوں کے لیے ‘عالمی الرٹ’ جاری
21 July 2026