LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کا اجلاس شروع، آزادکشمیر میں حکومت سازی پر غور بھارتی حکام نے میرواعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر گھر میں نظر بند کردیا لبنانی حکومت فوج کو اسرائیلی دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہی ہے: حزب اللہ انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ ٹل گیا، 20 افراد جاں بحق وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت آسمان کی طرف دیکھ رہا ہوں، بے گناہ لوگ جیلوں میں قید ہیں: شیخ رشید امریکا ایران مذاکرات میں ڈیڈ لاک، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ صدر ٹرمپ نے مذاقاً آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دیا: وائٹ ہاؤس ناگا عوام بھی 14 اگست کو یومِ آزادی سمجھتے ہیں: ناگا خاتون آزاد کشمیر الیکشن: باغ کے دو حلقوں کے 23 پولنگ سٹیشنوں پر ری پولنگ کا آغاز سابق فوجی افسران و جوانوں کا تجربہ و رہنمائی ادارہ جاتی اثاثہ ہے: فیلڈ مارشل لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق یو نائیٹڈ ہیلتھ کیئر کے سی ای او قتل کیس: لوئیگی مانجیونی نے امریکی فیڈرل کورٹ میں جرم قبول کر لیا نیویارک: کوئینز بورو ہال میں پاکستان کا یومِ آزادی شاندار انداز میں منایا گیا، کمیونٹی رہنماؤں کو ایوارڈز بھی دیئے گئے انڈونیشیا کے ساحلی علاقے میں شدید زلزلہ، شدت 7.7 ریکارڈ

سعودیہ اور کینیڈا کی آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر حملوں کی مذمت

Web Desk

10 July 2026

کینیڈا اور سعودی عرب نے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر ہونے والے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں عالمی امن اور معیشت کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔ سعودی عرب کے شہر جدہ میں کینیڈین وزیر اعظم مارک کارنے اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی، جس کے بعد جاری کردہ مشترکہ اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ تجارتی بحری جہازوں کو نشانہ بنانا عالمی جہاز رانی، توانائی کی بلاتعطل ترسیل اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اعلامیے میں متنبہ کیا گیا کہ ان حملوں سے خطے میں کشیدگی بڑھے گی اور جاری سفارتی کوششوں کو شدید نقصان پہنچے گا، اس لیے تمام فریقین پر زور دیا گیا کہ وہ آبنائے ہرمز میں محفوظ اور بلا رکاوٹ جہاز رانی کو یقینی بنائیں۔ علاوہ ازیں، کینیڈا اور سعودی عرب نے امریکہ اور ایران کے مابین جاری کشیدگی کو کم کرنے اور کسی ممکنہ معاہدے تک پہنچنے کے لیے پاکستان اور قطر کی جانب سے کی جانے والی مصالحتی و سفارتی کوششوں کو بھی زبردست طریقے سے سراہا ہے۔