LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی سکیورٹی ایجنسی کا انتہائی حساس اندرونی مواصلاتی نیٹ ورک فنی خرابی کے باعث بند روس کا فوجی مال بردار طیارہ سائبیریا میں گر کر تباہ، 19 افراد ہلاک پوتن، ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات کا کچھ حصہ میڈیا کیلئے کھولا جاسکتا ہے، کریملن دبئی میں عالمی مائننگ شو اختتام پذیر، بین الاقوامی سرمایہ کاری اور نئی شراکت داریوں پر خصوصی توجہ عالمی پولیس سربراہی اجلاس اختتامی مرحلے میں داخل، اے آئی اور جدید پولیس ٹیکنالوجی مرکزِ نگاہ روس کے مفادات نظرانداز کرکے امن مذاکرات نہیں ہو سکتے، روسی وزارت خارجہ فلائی دبئی نے ریاض اور ابہا کیلئے پروازوں کی منسوخی میں 27 نومبر تک توسیع کر دی ہم اعتراف کرنے پر بلاول بھٹو کے مشکور ہیں: ایم کیو ایم کا چیئرمین پی پی کے بیان پر ردعمل ایران نے ’’ڈرٹی بم‘‘ سے متعلق امریکی میڈیا کی رپورٹس مسترد کردیں امریکا کا ایران پر واشنگٹن میں ڈرٹی بم حملے کی منصوبہ بندی کا الزام کراچی کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، ہر پاکستانی کو یہاں ترقی میں حصہ لینے کا حق ہے: فاروق ستار پرویز الہٰی سے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال جامشورو کے گاؤں میں گیسٹرو اور ڈائریا کی وبا پھیل گئی، درجنوں کیسز رپورٹ مکہ دفاعی معاہدے کو ادارہ جاتی شکل دینے کیلئے نومبر میں اہم اجلاس ہوگا، ہاکان فیدان گھریلو ملازمہ فاطمہ ہلاکت کیس، شیری رحمان کا ملزموں کو قرار واقعی سزا کا مطالبہ

بشری بی بی کی بیٹی کی جیل انتظامیہ کیخلاف سیشن کورٹ میں درخواست دائر

Web Desk

8 July 2026

سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی کی صاحبزادی مبشرہ شیخ نے جیل انتظامیہ کے مبینہ ناروا سلوک کے خلاف سیشن کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے، جس پر عدالت نے پراسیکیوشن سے جواب طلب کر لیا ہے۔ فیصل ملک ایڈوکیٹ کے ذریعے دائر کردہ درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خرم سلیم نے پراسیکیوشن کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 16 جولائی تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ درخواست میں جیل اہلکار مریم پر غفلت، بدسلوکی اور غیر انسانی رویے کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ موقف اپنایا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے آنکھ میں شدید تکلیف کی کئی بار شکایت کی، مگر جیل انتظامیہ نے بروقت توجہ نہیں دی، جس کے باعث بیماری بگڑ گئی اور انہیں ہنگامی طور پر آنکھ کی سرجری کروانا پڑی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ متعلقہ خاتون اہلکار کا رویہ مسلسل نامناسب، توہین آمیز اور غیر پیشہ ورانہ رہا ہے، جس پر کارروائی کی جائے۔