اسلام آباد خود کش دھماکہ: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شواہد جمع کر لئے
Web Desk
7 February 2026
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حالیہ دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق شواہد جمع کرنے کے عمل میں نیشنل فرانزک ایجنسی اور نادرا کی بھی مدد حاصل کی گئی تاکہ حملہ آور کی شناخت اور واقعے کی مکمل تحقیقات کو یقینی بنایا جا سکے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق خودکش حملہ آور نے حملے سے قبل فائرنگ کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے راستے میں 2 گولیاں چلائیں جبکہ مسجد کے اندر داخل ہونے کے بعد مزید 6 گولیاں فائر کیں، جن کے خول جائے وقوعہ سے برآمد کر لیے گئے ہیں۔
مزید بتایا گیا ہے کہ حملہ آور نے 4 سے 6 کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا اور مسجد کے ہال میں داخل ہو کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکے میں بڑی مقدار میں بال بیرنگ استعمال کیے گئے، جس کے باعث جانی نقصان میں اضافہ ہوا۔
تحقیقات جاری ہیں اور سیکیورٹی ادارے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ حملے کے سہولت کاروں اور منصوبہ سازوں تک پہنچا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026