LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
نئے صوبوں پر ریفرنڈم کرالیں، عوام نہیں چاہتے تو نہ بنائیں: محسن نقوی چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کی پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی آمد، زیرِ علاج شاہ محمود قریشی کی عیادت کی مری اور گلیات میں موسم سرما کا آغاز، بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان ایک سے دو دن میں ہو جائے گا، محسن نقوی عمران خان کی دو بہنیں نورین نیازی، عظمیٰ خان کوٹ لکھپت جیل سے رہا سموگ کے باعث سکولوں میں چھٹیاں نہیں ہوں گی: وزیر تعلیم کی افواہوں کی تردید عالمی برادری موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے وعدے پورے کرے: وزیراعظم بانی پی ٹی آئی نے پارلیمانی کمیٹیوں میں واپسی کی تجویز مسترد کر دی، ممکنہ 28 ویں ترمیم کی بھی مخالفت: ذرائع سہیل آفریدی کی بازیابی کیلئے وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر صوبائی حکومتوں کی عالمی سرمایہ کاروں کو معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت پاکستان منرلز فورم: معدنیات کو خام شکل میں برآمد کرنا مقصد نہیں، اسحاق ڈار نائیجیریا پولو ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستان نے ایران کو شکست دیدی سعودی عرب اور حرمین شریفین کی سلامتی پاکستان کی اولین ترجیح ہے: ترجمان پاک فوج گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی: محسن نقوی

تاجر ایس ایم ایز برآمدات میں سہولت کی سکیم سے بھرپور فائدہ اٹھائیں: بلال اظہر کیانی

Web Desk

4 November 2026

وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) پر زور دیا ہے کہ وہ برآمدات کے فروغ اور کاروباری سرگرمیوں کو آسان بنانے کے لیے وزیراعظم کی ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم (EFS) سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

وزارتِ خزانہ میں ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے قائم کمیٹی کے مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا کہ حکومت ملکی صنعت کو فروغ دینے اور قومی برآمدات میں دیرپا اضافے کے لیے عملی و مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔ اس اہم اجلاس میں سیکرٹری تجارت، وزارتِ خزانہ و تجارت کے اعلیٰ حکام، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR)، آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (APTMA)، پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن، سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (SCCI) کے نمائندوں اور ملک کے ممتاز برآمد کنندگان نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم کو مزید مؤثر بنانے، پیچیدہ طریقہ کار کو آسان کرنے اور اسے جدید عالمی تجارتی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے مختلف تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیر مملکت نے واضح کیا کہ اسکیم کے کسی بھی زمرے میں شمولیت کے لیے مقررہ اہلیت کے معیار کا یکساں اطلاق ہوگا اور معیاری طریقہ کار (SOPs) پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ بلال اظہر کیانی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ برآمد کنندگان کے لیے سرمایہ جاتی اشیا اور پیداواری مشینری کی درآمد سے متعلق ضوابط کو مزید واضح اور آسان بنایا جائے۔ اجلاس میں برآمدی اخراجات میں کمی، مقامی مصنوعات میں ویلیو ایڈیشن اور ملکی صنعتی صلاحیت بڑھانے کے لیے مجوزہ ترامیم پر بھی غور کیا گیا، جبکہ برآمدات میں اضافے اور معاشی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز اور تجارتی تنظیموں سے مسلسل مشاورت جاری رکھنے پر کامل اتفاق کیا گیا۔